محمد عامر 27 سال کی کم عمر میں ٹیسٹ سے کیوں ریٹائر؟

محمد عامر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ’مجھے بہت عزت ملی میں نے ریکارڈ بھی بنائے۔ بدقسمتی سے کچھ وجوہات کی بنیاد پر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔‘

’فٹنس کو دیکھتے ہوئے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔‘(اے ایف پی)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے 27 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں محمد عامر نے کہا کہ ’کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز تھا‘۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹوئٹر پر بھی اپنی ایک ویڈیو بیان میں اس ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ اس ویڈیو میں فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کو ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے بتانا چاہتے ہیں کہ جو لوگ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں وہ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔

’جب کوئی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹر کہلاتا ہے تو یہ اس کے لیے بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ میرے لیے بھی یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلا اور اس میں اچھی کارکردگی دکھا سکا۔ میں سب سے کم عمر بولر تھا جس نے 14 میچوں میں 51 وکٹیں حاصل کیں۔ لارڈز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بھی رہا۔ ویسٹ انڈیز میں 26 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہا۔‘ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ وہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کریں جو پورا ہوا۔ ’مجھے بہت عزت ملی میں نے ریکارڈ بھی بنائے۔ بدقسمتی سے کچھ وجوہات کی بنیاد پر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔ اس بدقسمتی سے مراد وہ پانچ سال کا عرصہ تھا جس میں مجھ پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی تھی۔ کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے پانچ سال کا وقفہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ اتنے وقفے کے بعد خود کو ردھم میں لانا بہت مشکل ہوتا ہے۔‘

کرکٹ میں اپنی واپسی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واپس آتے ہی انہوں نے تین سال مسلسل کرکٹ کھیلی جس میں ٹیسٹ کرکٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی سب شامل ہیں۔ ’مجھے آرام کے لیے مناسب وقت نہیں مل سکا۔ تھکاوٹ اور انجریز کی وجہ سے فٹنس کے مسائل پیدا ہوئے۔ جس کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہونے لگی اور مجھے محسوس ہوا کہ اب مجھے چننا پڑے گا۔ وقت کے ساتھ ساتھ میری عمر بھی بڑھ رہی ہے۔ فاسٹ بولر کا کرئیر اتنا لمبا نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ انہوں نے فٹنس کو دیکھتے ہوئے میں یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں اپنی کارکردگی پر فوکس کرنا ہوگا جس کی وجہ سے میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔@iamamirofficial Mohammad Amir announces retirement from Test cricket.

Amir explains why,:

https://t.co/pI3W4aGFC9

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ