شمالی کوریا کے ڈرونز نہ گرانے پر جنوبی کوریائی فوج کی معذرت

شمالی کوریا کی طرف سے پیر کو کی گئی ’دراندازی‘ نے جنوبی کوریا کو انتباہی فائرنگ اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر بھیجنے پر مجبور کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج کی تیاری میں ’بہت زیادہ کمی‘ تھی (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے ان پانچ ڈرونز کو مار گرانے میں ناکامی پر معافی مانگی ہے جو دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پار کر گئے تھے۔ اس واقعے پر جنوبی کوریا کی فوج کے تیار نہ ہونے پر تنقید کی گئی تھی۔

شمالی کوریا کی طرف سے پیر کو کی گئی ’دراندازی‘ نے جنوبی کوریا کو انتباہی فائرنگ اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر بھیجنے پر مجبور کیا جن میں سے ایک نے دارالحکومت کے قریب پرواز کی۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کل دشمن کے پانچ ڈرونز نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود پر حملہ کیا اور ہماری فوج نے ان کا سراغ لگایا، لیکن ہم انہیں مار گرانے میں کامیاب نہ ہونے پر معذرت خواہ ہیں۔‘

ایسا لگتا ہے کہ انہیں گرانے کے لیے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے باوجود پانچوں ڈرونز شمالی کوریا واپس پہنچ گئے۔

جنوبی کوریا کے جے سی ایس نے تسلیم کیا کہ جب ملکی فوج ’ڈرون حملوں کا مقابلہ کر سکتی ہے جو ایک حقیقی خطرہ ہیں‘ تو چھوٹے جاسوس ڈرون کا پتہ لگانے اور ان پر حملہ کرنے کی ان کی صلاحیت محدود ہوتی ہے۔‘

جے سی ایس کے بیان میں کہا ہے کہ ’نتیجے کے طور پر فوج کا تیار نہ ہونا عوام کے لیے بہت زیادہ تشویش کا سبب بنا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج کی تیاری میں ’بہت زیادہ کمی‘ تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کی اہم فوجی تنصیبات کی نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیوں کے لیے ڈرون یونٹ بنانے کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید سٹیلتھ ڈرون متعارف کروانا بھی شامل ہے۔

پیر کو شمالی کوریا کی طرف سے کئی سال میں پہلی بار دراندازی کی گئی۔ کئی سال پہلے شمالی کوریا کے ڈرون جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

پیانگ یانگ نے شمالی کوریا پر عائد پابندیاں ہوا میں اڑاتے ہوئے میزائل تجربات بھی کیے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا