پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کو آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں نہ صرف لگاتار دوسری مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں بلکہ انہی کو کپتان بھی قرار دیا گیا ہے۔
بابر اعظم کی کپتانی پر پاکستان میں آج کل کئی سوالات اٹھایے جا رہے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے مگر آئی سی سی نے انہیں 2021 کے بعد گذشتہ سال 2022 کی آئی سی سی ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی قرار دیا ہے۔
آئی سی سی نے 2022 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان منگل کو کیا ہے۔
بابر اعظم نے گذشتہ سال 2022 میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز سکور کیے جبکہ انڈیا کے شریاس آیئر نے 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 724 رنزبنائے۔
Unveiling the ICC Men's ODI Team of the Year 2022
— ICC (@ICC) January 24, 2023
Does your favourite player make the XI? #ICCAwards | Details
آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم جن کھلاڑیوں کی قیادت کریں گے ان میں شریاس ائیر، شے ہوپ، ٹریوس ہیڈ، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن میراز، ایلزاری جوزیف، محمد سیراج، ٹرینٹ بوللا اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم میں شامل زمبابوے کے سکندر رضا تین میچوں میں سینچریاں سکور کرنے کے بعد اگست میں آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بھی قرار پائے تھے۔ انہوں نے سال کے دوران آل راؤنڈرز میں اعلیٰ ترین رینکنگ پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح بابر اعظم آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے بین سٹوکس کو سونپی گئی ہے۔
سال 2022 کی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، کریگ بریتھ ویٹ، مارنس لبوشین، بابر اعظم، جونی بیرسٹو، بین سٹوکس (کپتان)، رشبھ پنت، پیٹ کمنز، کگیسو ربادا، نیتھن لائن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
اس مرتبہ کی آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں سے کسی ایک میں بھی ویراٹ کوہلی کا نام شامل نہیں ہے۔ ویراٹ کوہلی صرف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ہی جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں جن میں ایک محمد رضوان اور دوسرے حارث رؤف ہیں۔