سعودی عرب میں پاکستانی طالب علم کی الوادعی ویڈیو وائرل

ایک پاکستانی طالبعلم جب سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان واپس آنے لگا تو سکول کی انتظامیہ نے اس کے لیے الوادعی پارٹی دی، جو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایک پاکستانی طالب علم جب سعودی عرب کے ایک سکول سے پاکستان آنے لگا تو سکول کی انتظامیہ اور طلبہ نے ان کے لیے ایک الوادعی پارٹی کا اہتمام کیا۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے بیشہ میں واقع البشائر ایلیمنٹری سکول میں ہونے والی اس پارٹی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فیصل العبدالکریم نے ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس ویڈیو کے بارے میں مزید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے لکھا، ’احمد نامی پاکستانی طالب علم سعودی عرب میں رہتا تھا۔ اس کے والد فوت ہو گئے، اس لیے ان کے خاندان نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے وطن لوٹ جائیں۔ سکول کی انتظامیہ اور طلبہ نے ان کے لیے ایک الوداعی تقریب منعقد کی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا: ’ہم انسان ہیں۔ ہمارے سکول کے عملے (اساتذہ اور طلبہ) نے پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے احمد بیٹا کو رخصت کیا۔ وہ ہمارے ملک سے جا رہا ہے۔‘

ایک صارف عايض ‏مسفّر القرنی نے اس پر لکھا، ’زبردست، خوبصورت اور پراثر انسانی قدم۔ اس کا انتظام کرنے والوں کا شکریہ۔‘

سعيد مہرمس الخثعمی نے لکھا، ’سکول کے عملے کا اس انسانی جذبے کا شکریہ۔ تاریخ اسے محفوظ کر لے گی۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا