ٹی ٹوئنٹی: بسمہ، عائشہ کی عمدہ بیٹنگ مگر انڈیا کی ’کلینیکل‘ فتح

آئی سی سی وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم عمدہ بلے بازی اور ایک اچھا ٹوٹل سکور بورڈ پر لگانے کے باوجود روایتی حریف انڈیا سے ہار گئی ہے۔

انڈین اننگز میں جمائمہ روڈریگز نے اہم کردار ادا کیا (اے ایف پی)

آئی سی سی وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم عمدہ بلے بازی اور ایک اچھا ٹوٹل سکور بورڈ پر لگانے کے باوجود روایتی حریف انڈیا سے ہار گئی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں کپتان بسمہ معروف اور عائشہ نسیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انڈیا کو جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انڈیا نے ہدف 19ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔

ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئی تھیں۔ مگر کپتان بسمہ معروف کریز پر جمی رہیں اور ایک اچھا سکور بورڈ پر لگانے کی کوشش کرتی رہیں۔

ان کی اس کوشش میں ان کا ساتھ عائشہ نسیم نے دیا جو اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانی جاتی ہیں۔

عائشہ نسیم نے اپنے حوالے سے تمام باتوں کو صحیح ثابت کیا اور کریز پر آتے ہی انڈین بولرز اور فلیڈرز کو مسلسل دباؤ میں ڈالے رکھا۔

یہ بات الگ ہے کہ عائشہ نسیم کو بیٹنگ کے لیے اوپر کے نمبروں پر بھیجا جا سکتا تھا مگر پاکستان ٹیم ابتدائی نقصان کے باوجود 150 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

جواب میں انڈیا نے بھی اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پاکستانی بولرز کو شروع سے ہی دباؤ میں ڈالے رکھا جو آخر تک برقرار رہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کو پہلی کامیابی 38 کے مجموعی سکور پر ہوئی جبکہ دوسری کامیابی 65 اور تیسری 93 رنز پر حاصل ہوئی۔ شاید اس وقت بھی پاکستان کے لیے زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی مگر پھر جو اننگز جمائمہ روڈریگز نے کھیلی اور جیسے بولنگ ایمن انور نے کروائی اس کے بعد پاکستان کے پاس کوئی موقع نہیں بچا تھا۔

جمائمہ نے 38 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر 19ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا۔

یا اگر یہ کہا جائے کہ انڈین اننگز کے 18ویں اوور میں ایمن نے تین اور پھر 19ویں اوور میں فاطمہ ثنا نے بھی تین ہی چوکے دے کر میچ اپنی ٹیم کی گرفت سے نکال دیا تو شاید غلط نہ ہوگا۔

جمائمہ کو ان کی شاندار اننگز پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ