ٹیکسٹ میسج کی تصدیق کے لیے ٹوئٹر صارفین کو ادائیگی کرنا ہو گی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے جمعہ کو اپنا اکاؤنٹ محفوظ بنانے کی خاطر ٹو فیکٹر تصدیق کی اجازت صرف ادائیگی کرنے والے صارفین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ بنانے کی خاطر ٹو فیکٹر تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کو پاس ورڈ کے علاوہ دوسرا تصدیقی طریقہ استعمال کرنا ہوتا ہے (روئٹرز)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے جمعہ کو اپنا اکاؤنٹ محفوظ بنانے کی خاطر ٹو فیکٹر تصدیق کی اجازت صرف ادائیگی کرنے والے صارفین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔


کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں کہا: ’20مارچ کے بعد صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین ہی ٹیکسٹ میسجز کو اپنے ٹو فیکٹر تصدیقی طریقہ کار کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔‘

اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ بنانے کی خاطر ٹو فیکٹر ویریفکیشن کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کو پاس ورڈ کے علاوہ دوسرا تصدیقی طریقہ استعمال کرنا ہوتا ہے۔

ٹویٹر ٹیکسٹ میسج، تصدیقی ایپ اور سکیورٹی کے ذریعہ ٹو فیکٹر تصدیق کی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹ کے ساتھ لنک بلاگ کے مطابق کمپنی کا ماننا ہے کہ ’برے عناصر‘ فون نمبر پر مبنی 2 ایف اے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک صارف کی ٹویٹ کے جواب میں ’ہاں‘ ٹویٹ کیا۔

صارف کی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ کمپنی پالیسی تبدیل کر رہی ہے کیونکہ ’ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹو ایف اے ایس ایم ایس پمپ کرنے کے لیے بوٹ اکاؤنٹس کا استعمال کیا‘ اور کمپنی کو ’دھوکہ دہی والے ایس ایم ایس‘ پر سالانہ چھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

بلیو چیک مارک، جو پہلے سیاستدانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور دیگر عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مفت تھا، اب ادائیگی کرنے والے ہر صارف کے لیے دستیاب ہے۔

گذشتہ ماہ ٹوئٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اینڈرائیڈ کے لیے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کی قیمت 11 ڈالر ماہانہ مقرر کرے گا جو آئی او ایس صارفین کے برابر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی