نواز شریف اور مریم نواز کی سعودی ولی عہد سے ملاقات: وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ملاقات میں’قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔‘

نواز شریف اور مریم نواز 11 اپریل کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچے تھے (مریم نواز فیس بک پیج)

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعے کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی آرگنائز مریم نواز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر لکھا: ’قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

’محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔‘

پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر پر بھی یہی بیان پوسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک سعودی عرب نے اس ملاقات کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

نواز شریف اور ان کی بیٹی 11 اپریل کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچے تھے۔

سابق وزیراعظم لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز پاکستان سے گئی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان