چالان سے بچنے کے لیے ڈرائیور نے کتے کو سٹیئرنگ تھما دیا

پولیس نے کہا کہ ’کتے کا چالان نہیں کیا گیا بلکہ وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اور اس نے فرار ہونے کی کوشش کی (اے ایف پی فائل فوٹو)

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک شخص نے اوور سپیڈنگ پر جرمانے سے بچنے کے لیے پولیس کو یہ کہتے ہوئے گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ دراصل ان کا پالتو کتا ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

سپرنگ فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ڈرائیور، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو ہفتے کے روز تیز رفتاری کے باعث پکڑا گیا جس نے انہوں سے پہلے اپنے کتے کے ساتھ جگہ بدلنے کی کوشش کی جو ان کے ساتھ پیسینجر سیٹ پر موجود تھا۔

لاس اینیماس سے پیوبلو جانے والا یہ شخص سپرنگ فیلڈ میں راستے سے بھٹک گیا اور ہفتے کی رات 11.30 بجے کے قریب پولیس نے انہیں روکا۔

ایک افسر نے ڈرائیور کی گاڑی کے اندر کتے کے ساتھ جگہ بدلنے کی چال بھانپ لی جب کہ بعد میں وہ شخص خود پیسینجر سیٹ کی جانب سے باہر نکلا۔

پولیس نے کہا: ’اس کے بعد وہ شخص گاڑی کی پیسینجر سیٹ کی طرف سے باہر نکلا اور دعویٰ کیا کہ وہ گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔‘

پولیس نے کہا کہ وہ شخص نشے میں بھی تھا اور جب اس سے شراب نوشی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا لیکن پولیس نے اسے دوبارہ دھر لیا۔

پولیس نے کہا: ’اس شخص کو گاڑی سے تقریباً 20 گز کے فاصلے سے تیزی سے پکڑ لیا گیا۔‘

اس شخص کے خلاف پیوبلو سے گرفتاری کے دو فعال وارنٹ بھی جاری ہو چکے تھے اور وہ ان وارنٹ کے تحت جیل میں بھی قید رہا۔ ان پر شراب پی کر گاڑی چلانے، تیز رفتاری اور گرفتاری کی مزاحمت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے کہا کہ ’دوران قید کتے کو ڈرائیور کے ساتھ جیل میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ وہ اس کی دیکھ بھال کر سکے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کے کتے کو کسی قسم کے الزامات کا سامنا نہیں ہے اور اسے صرف ایک وارننگ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا تھا۔‘

امریکہ میں کتوں کے خلاف مجرمانہ تفتیش نئی بات نہیں ہے جیسا کہ جنوری میں ریاست مشی گن کے وائنڈوٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ (ڈبلیو پی ڈی) نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک پولیس کے کتے کو مبینہ طور پر اپنے ایک ساتھی کا لنچ چوری کرنے کے الزام میں تفتیش کا سامنا ہے۔

’آفیسر آئس‘ نامی کتے کے مگ شاٹ شیئر کرتے ہوئے محکمہ پولیس نے کہا کہ کتا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے اور وہ کچرے سے کین فوڈ کی تلاش میں ملوث پایا گیا تھا۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور اس کے بعد محکمہ کی طرف سے اسی طرح کی دیگر پوسٹس بھی شیئر کی گئیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ