برلن: ایک دکان پر ’سینکڑوں اقسام‘ کی چائے کی پتی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع دکان میں سینکڑوں اقسام کی چائے کی پتی ملتی ہیں جن کی قیمتیں لاکوں روپے تک بھی ہیں۔

چائے کے شوقین افراد دنیا کے ہر کونے میں پائے جاتے ہیں اور جرمنی میں بھی چائے پینے والوں کی کمی نہیں تاہم اس یورپی ملک میں پی جانے والی چائے پاکستان کی روایتی دودھ پتی چائے سے ذرا ہٹ کر ہوتی ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ جرمنی میں اس روایتی چائے کا کوئی وجود ہی نہیں تو غلط نہیں ہو گا۔

جرمنوں میں دودھ پتی والی چائے کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا بلکہ پورے جرمنی میں آپ کو شاید ایک بھی ایسا جرمن کیفے نہ ملے جہاں ہماری دیسی چائے بنائی یا پلائی جاتی ہو اور یہ یقیناً حیرت کی بات ہے۔

مگر آپ کو یہ جان کر مزید حیرت ہو گی کہ جرمنی میں آپ کو تقریباً ہر علاقے میں ایسے ’ٹی ہاؤس‘ ضرور ملیں گے، جہاں ایک نہیں دو نہیں تین بھی نہیں اور دس بیس بھی نہیں بلکہ سو ڈیڑھ سو اور کہیں کہیں تو دو سو سے بھی زیادہ اقسام کی چائے بیچی جاتی ہیں، جن میں نہ صرف کالی، ہری بلکہ سفید چائے بھی قابل ذکر ہیں۔

مختلف اقسام کی ان چائے کی قیمتیں ہزاروں روپے فی کلو سے لاکھوں روپے تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہ چائے جتنی قدیم ہو گی اتنی ہی قیمتی ہوتی جائے گی۔

ایسی ہی دکانوں میں سے آج ہم آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ولمرز ڈورف علاقے میں موجود ایک چائے کی دکان کے مالک کرسٹوف لپنسکی سے، جو 1990 سے یہ دکان چلا رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کرسٹوف لپنسکی نے کہا کہ وہ دنیا کے مختلف حصوں سے لائی گئی انواع و اقسام کی چائے کی پتی فروخت کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ انتچائی طور پر ان کی دکان 1984 میں قائم ہوئی تاہم انہوں نے اسے 1990 میں خریدا اور تب سے اسے چلا رہے ہیں۔

دکان پر دستیاب چائے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ کالی چائے، ہری چائے، لونگ والی چائے کے علاوہ مختلف پھلوں کے ذائقوں والی چائے اور مختلف انواع و اقسام کی مصالحوں والی چائے بھی فروخت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خاص قسم جاپان کی مخصوص چائے ’ہاف شیڈو چائے‘ہے۔

کرسٹوف لپنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی دکان میں چائے گاہکوں کی پسند کے مطابق مہیا کی جاتی ہے کیونکہ یہاں دنیا کے مختلف حصوں کے لوگ ان کے پاس آتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ