ایمباپے کو خریدنے کے لیے سعودی کلب کی ریکارڈ پیشکش: رپورٹس

رپورٹس کے مطابق کیلیئن ایم باپے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے دوسرے کلبوں کو الہلال کی دی گئی 25 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر بولی کے نزدیک آنا  بھی مشکل ہو گا۔

پیرس سینٹ جرمین کے کیلیئن ایم باپے 20 جولائی 2023 کو میں تربیتی سیشن کے دوران (جولین ڈی روزا / اے ایف پی)

سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کیلیئن ایمباپے کو کلب کا حصہ بنانے کے لیے 25 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر کی بولی دی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

کیلیئن ایمباپے اس وقت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شامل ہیں۔

سکائی سپورٹس کے مطابق فرانسیسی کلب نے ایمباپے کی خدمات نیلامی کے لیے پیش کر دی ہیں۔ پیرس سینٹ جرمین کلب نے انہیں جاپان اور جنوبی کوریا کے پری سیزن دورے کے لیے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا اور یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف ان کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں جو کلب کے ساتھ بھرپور طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

پی ایس جی کو صرف الہلال کی ریکارڈ ساز پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے بلکہ کئی دوسرے کلبوں نے بھی پیشکش کی ہے جن میں ایمباپے کے بدلے نقد رقم اور کھلاڑی دینے کی پیشکش بھی شامل ہے لیکن الہلال نے عالمی ریکارڈ بولی دے کر ایم پابے کو اپنا حصہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پیرس سینٹ جرمین کا ماننا ہے کہ کم از کم پانچ کلب ایمباپے کو سائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جن میں ٹوٹنہم کلب بھی شامل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی ایس جی کیلیئن ایمباپے کی خدمات فروخت کرنے کی کسی بھی پیشکش اور تمام تجاویز کو سنے گا اور اگر معاملہ فرانسیسی کلب پر چھوڑ دیا گیا تو وہ اسے صرف سب سے زیادہ بولی لگانے والے کلب کے حوالے کرے گا۔ تاہم دوسرے کلبوں کے لیے الہلال کی پیشکش کے قریب آنا  بھی مشکل ہو گا۔

پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ ایمباپے کے معاہدے کا ایک سال باقی ہے۔ وہ نئے معاہدے پر دستخط کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ پی ایس جی کا ماننا ہے کہ ایمباپے اگلی موسم گرما میں  ریئل میڈرڈ میں مفت شامل ہونے پر راضی ہو چکے ہیں تاہم ریئل اب ایمباپے کے لیے باضابطہ بولی لگائے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسے ایمباپے سے دوبارہ ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔

پی ایس جی ایمباپے کو کیوں جانے دینا چاہتا ہے؟ اس حوالے سے سکائی سپورٹس نیوز کے رپورٹر کاوے سلیکول کا کہنا ہے کہ ’کلیان ایمباپے کے اخراجات کون برداشت کرنے کے قابل ہو گا؟ بتایا جاتا ہے کہ وہ پی ایس جی میں ایک ہفتے میں تقریباً 20 لاکھ پاؤنڈ کما رہے ہیں۔ ان کے وفاداری بونس ناقابل یقین ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل