انڈین فلم سٹار کنگنا راناوت نے اداکار رنبیر کپور کا نام لیے بغیر اپنی ایک متنازع انسٹاگرام سٹوری میں انہیں ’ویمنائزر‘ اور ’شادی سے ناخوش‘ کہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا نے کہا کہ ’رنبیر نے ان سے ڈیٹ کی کوشش کی، اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔‘
کنگنا راناوت نے دعویٰ کیا کہ ’ایک اور سپر سٹار جو بطور ایک ویمنائزر جانے جاتے ہیں، میرے گھر آئے اور مجھ سے ڈیٹنگ کی درخواست کی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’نہ ماننے کے باوجود وہ میرا پیچھا کرتے رہے، وہ مجھ سے ملنے کے لیے خفیہ طور پر آئے، جب میں نے اس شرمناک رویے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ’پاپا کی پری‘ کو ڈیٹ کرنے کے لیے ایک ’تیسرا سہارا‘ چاہتے ہیں جنہیں وہ پیار نہیں کرتے۔‘
’میں اس صورت حال پہ خوش نہیں تھی اور میں نے مسلسل انکار کیا، انہوں نے بھی مختلف نمبروں اور اکاؤنٹس سے میرے ساتھ رابطہ کرنا شروع کر دیا یہاں تک کہ میں نے سب کو بلاک کر دیا، اور پھر مجھے لگا کہ انہوں نے میرے تمام سوشل اکاؤنٹ ہیک کر لیے ہیں۔‘
کنگنا کے مطابق ’انہوں نے یہاں تک کہا کہ شادی فرضی تھی اور یہ بچہ فلم کی تشہیر کے لیے ایک چال ہے۔ میں شدید حیران تھی۔ میں اب بھی یقین نہیں کر سکتی کہ کوئی اخلاقی طور پر اتنا کرپٹ ہو سکتا ہے۔‘
’وہ انسان نہیں شیطان ہیں اور اسی لیے میں ان کو تباہ کرنے کے بارے میں پرعزم ہوں، دھرم کا بنیادی مقصد ادھرم کو تباہ کرنا ہے، یہی شری کرشنا نے گیتا میں کہا ہے۔‘