جزائر غرب الہند کی شہریت یورپ کے مقابلے میں بہتر

فنانشل ٹائمز کے ماہرین نے ڈومینیکا کو مسلسل تیسرے سال پہلی پوزیشن سے نوازا ہے۔ ’ڈومینیکا ایک بار پھر سرمایہ کاری کے پروگرام کے ذریعہ دنیا کی بہترین شہریت کے ساتھ ایک ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔‘

ڈومینیکا میں شہریت کی اہلیت حاصل کرنے کے لیے کم از کم ایک لاکھ امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنا ہوتی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت یورپ کے مقابلے میں کیریبین ممالک میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔ فنانشل ٹائمز کی تازہ اشاعت میں ادارے نے سی بی آئی انڈیکس (بذریعہ سرمایہ کاری شہریت) کا اپنا جدید ترین ورژن شائع کیا ہے۔ ہر سال فنانشل ٹائمز کی یہ رپورٹ پوری دنیا میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت (سی بی آئی) کے پروگراموں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اسے دوسرے ممالک کی شہریت کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ رواں برس کیریبین ممالک نے پہلی پانچ پوزیشن حاصل کر کے آسٹریا، مالٹا یا قبرص جیسے ممالک جو یورپی یونین کے رکن بھی ہیں، انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فنانشل ٹائمز کے ماہرین نے ڈومینیکا کو مسلسل تیسرے سال پہلی پوزیشن سے نوازا ہے۔ ’ڈومینیکا ایک بار پھر سرمایہ کاری کے پروگرام کے ذریعہ دنیا کی بہترین شہریت کے ساتھ ایک ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔‘

شہریت کی اہلیت حاصل کرنے کے لیے کم از کم ایک لاکھ امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنا ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ’ڈومینیکا کی ریئل اسٹیٹ عروج پر پہنچ گئی ہے‘ جس میں سی بی آئی سے منظور شدہ ہوٹلوں اور ریزورٹس بھی شامل ہیں۔ اس سیکٹر میں کم از کم دو لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس لسٹ میں نئے آنے والے ملک سینٹ لوسیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جو کہ 2018 کے مقابلے میں ایک پوزیشن زیادہ ہے۔2019  میں کیریبیئن کے علاقے سینٹ کٹس اور نیوس میں سہولیات کے معیار کی بہتری کی وجہ سے اس کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

اس خصوصی رپورٹ میں سی بی آئی کے 13 پروگراموں کا جائزہ لیا گیا ہے جو اس وقت دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ محقق جیمز میکے کی اس تحقیق پر سب سے زیادہ اعتماد کیا جاتا ہے کیونکہ اس تحقیق میں تمام پروگراموں کا اصولی طریقے سے موازنہ کیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا