نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کیچ لینے کی کوشش کے دوران 34 سالہ کھلاڑی کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

یکم ستمبر 2023 کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ایک انٹرویو دیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ انگلینڈ نے یہ میچ 95 رنز سے جیت لیا (اولی سکارف / اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کے انگوٹھے کی سرجری ہونے والی ہے جس سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے کہا کہ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ساؤتھی کی شمولیت کے بارے میں فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کیچ لینے کی کوشش کے دوران 34 سالہ کھلاڑی کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کا یہ کھلاڑی فوری طور پر درد میں مبتلا نظر آیا اور سکین کے لیے میدان سے نکل گیا اور واپس آنے میں ناکام رہا۔

چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے دو ہفتے قبل، ساؤتھی کی جمعرات کو سرجری ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا، ’بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سینیئر فاسٹ بولر کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ اگلے ہفتے کے اوائل میں کیا جائے گا جب سرجری کے نتائج معلوم ہوں گے۔‘

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان ساؤتھی کو ورلڈ کپ کھیلنے کا ’ہر موقع‘ دیا جائے گا۔

سٹیڈ نے کہا کہ ’ہم امید سے ہیں کہ سرجری اچھی ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس کے دائیں انگوٹھے میں کچھ پن یا پیچ ڈالے جائیں گے اور، اگر یہ طریقہ کار کامیابی ہوتا ہے تو یہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ٹم درد کو برداشت کر سکے اور تربیت اور کھیل میں واپس آنے پر اصل زخم کو سنبھال سکے۔‘

نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز جمعرات سے کرے گی۔

انگلینڈ نے گذشتہ ہفتے لارڈز میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 3-1 سے جیت لی۔

اس آخری ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہی ساؤتھی انگلینڈ کے جو روٹ کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے۔

’ٹم یقینی طور پر ہماری ٹیم میں ایک انتہائی تجربہ کار اور اہم شخصیت ہیں۔ ہم اسے ورلڈ کپ مہم کا حصہ بننے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں۔‘

نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹم نے 157 ون ڈے میچوں میں 214 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ