انڈیا: وفادار کتا مردہ خانے کے باہر مالک کا چار ماہ بعد بھی منتظر

ہسپتال کے عملے کے مطابق پالتو کتے نے مالک کی موت کے بعد ابتدائی ایام میں کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا تھا اور مردہ خانے کی طرف جانے والے ریمپ پر بیٹھ کر صرف بند دروازوں کو تکتا رہتا تھا۔

اس کتے کی کہانی، جاپان میں ہاچیکو اور اٹلی میں فدا جیسے مشہور وفادار کتوں کی یاد دلاتی ہے (پیکسلز)

انڈیا میں ایک پالتو کتا مردہ خانے کے باہر مہینوں تک اپنے مالک کا انتظار کرتے ہوئے پایا گیا، اس امید پر کہ شاید اس کا مالک واپس آ جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ وفادار کتا جنوبی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کنور کے ایک ضلعی ہسپتال کے مردہ خانے کے باہر چار ماہ سے انتظار کر رہا تھا۔

ہسپتال کے عملے کے مطابق اس نے مالک کی موت کے بعد ابتدائی ایام میں کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا تھا اور مردہ خانے کی طرف جانے والے ریمپ پر بیٹھ کر صرف بند دروازوں کو تکتا رہتا تھا۔

ہسپتال کے عملے کے ایک رکن وکاس کمار نے اے این آئی کو بتایا، ’چار ماہ قبل ایک مریض ہسپتال آیا تھا اور یہ کتا اس مریض کے ساتھ آیا تھا۔ مریض مر گیا اور کتے نے مالک کو مردہ خانے لے جاتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔‘

کتے کی دیکھ بھال اب ہسپتال کا عملہ کر رہا ہے اور اس کا ایک نیا نام ’رامو‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’کتے کو لگتا ہے کہ مالک اب بھی یہیں ہے۔ کتا اس جگہ کو نہیں چھوڑتا اور پچھلے چار مہینوں سے یہیں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس بات کا امکان ہے کہ مریض کی لاش کو دوسرے گیٹ سے باہر لے جایا گیا ہو، جس وجہ سے ہوسکتا ہے رامو کو یقین ہو کہ اس کا مالک ابھی بھی عمارت کے اندر ہے۔

اب اسے ہسپتال کی ایک ڈاکٹر مایا گوپال کرشنن سے گھر کا پکا ہوا کھانا ملتا ہے، جنہوں نے بتایا کہ رامو کو خاص طور پر 'چاول کا شوق' نہیں تھا، بلکہ وہ انڈے اور مچھلی کھاتا تھا۔

اس کتے کو مردہ خانے کے سامنے سب سے پہلے دیکھنے والے ہسپتال کے اٹینڈنٹ راجیش کمار کہتے ہیں کہ عملے نے پوچھ گچھ کی لیکن وہ یہ شناخت نہیں کر سکے کہ یہ کتا کس مریض کے پیچھے یہاں پہنچا تھا۔

انہوں نے اس نیوز ایجنسی کو بتایا، ’کتا عام طور پر ریمپ پر ہوتا ہے جس کے اوپر سے لاشوں کو مردہ خانے لے جایا جاتا ہے... لہٰذا ہوسکتا ہے کہ کتا اس امید میں وہاں بیٹھتا ہو کہ اس کا مالک واپس آ جائے گا۔‘

عملے کا کہنا تھا کہ یہ بعض اوقات قریبی فزیوتھراپی ڈپارٹمنٹ تک جاتا ہے لیکن ہمیشہ رات کو مردہ خانے واپس آتا ہے۔ یہ دوسرے آوارہ کتوں کے ساتھ گھلتا ملتا نہیں اور اپنے کھانے کے معاملے میں خاص ہے۔

اس کتے کی کہانی، جاپان میں ہاچیکو اور اٹلی میں فدا جیسے مشہور وفادار کتوں کی یاد دلاتی ہے۔

ایک صارف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’ایک کتا آپ سے اپنے آپ سے زیادہ پیار کرتا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا