اسلام آباد کا 46 انچ لمبا رول پراٹھا جسے اکیلے کھانے پر انعام

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں 15 سال سے رول پراٹھا بیچنے والے شاہد نے گاہکوں کی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لیے حال ہی میں 46 انچ لمبا رول پراٹھا تیار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک ایسا پراٹھا رول بھی بکتا ہے جسے کھانے پر انعام ملتا ہے کیوں کہ یہ 46 انچ لمبا ہوتا ہے اور کسی انسان کا اکیلے اسے کھانا کافی مشکل کام ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں منچیز99 کے نام سے 15 سال سے رول پراٹھا بیچنے والے شاہد نے گاہکوں کی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لیے حال ہی میں 46 انچ لمبا رول پراٹھا تیار کیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے شاہد نے بتایا کہ اس سے پہلے وہ 30 اور 37 انچ کا پراٹھا بھی بنا چکے ہیں جس کا چیلینج لوگوں نے پورا کرلیا تھا اور انہوں نے اس میں کافی نقصان بھی اٹھایا تھا لیکن اس کے بعد حال ہی میں انہوں نے 46 انچ کا لمبا رول پراٹھا تیار کرلیا ہے۔

وہ کہتے ہیں اس پراٹے کے تیاری کے بعد  وہ اپنے آنے والے گاہک کو 20 منٹ میں 46 انچ پراٹھا کھانے کا چیلینچ دیتے ہیں جس کی کامیاب تکمیل پر انہیں یہ پراٹھا مفت دیے جانے کی پیشکش کی جاتی ہے۔

شاہد کے مطابق انکا یہ چیلنچ ابھی تک کوئی پورا نہیں کرپایا ہے۔

46 انچ کا بڑا پراٹھا رول کس طرح تیار ہوتا ہے؟

شاہد نے بتایا کہ ’اس پراٹھے کے تیاری میں 20 سے 25 منٹ  لگتے ہیں اور اس کے تیاری میں دو بندے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ 46 انچ کے اس پراٹے کو توے پر ڈالنے کے لیے دو بندے مل کر اس کو ڈالتے ہیں اور اس کے بعد اس میں سلاد اور چکن سمیت کئی مصالحوں کا استعمال ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بقول شاہد ’اس پراٹے کو رول کرنے کے لیے دو بندے مل کر مخصوص انداز میں رول کرکے بعد میں گاہک کو پیش کرتے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں انہوں ایک فٹ رول پراٹا بنانے سے کا م کا اغاز کیا تھا لیکن جیسے جیسے ان کے پراٹھوں کی مقبولیت بڑھتی گئی انہوں نے پراٹھے کے سائز میں بھی اضافہ کر دیا۔

شاہد کہتے ہیں ان کے یہ پراٹھے پورے پاکستان میں کافی مشہور ہیں اور کراچی سمیت ملک کے کئی حصوں سے لوگ ان کے پراٹھے کھانے ہیں۔

شاہد نے بتایا کہ 46 انچ پراٹھے کی قیمت بھی انہوں صرف 1800 روپے رکھی ہے جس کے ساتھ تین سوڈے اور فرائز وہ فری میں فراہم کرتے ہیں۔

پراٹھا رول کھانے کے لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے آئے ہوئے نوجوان سردار عدنان نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس پراٹھے کے حوالے سے سنا تھا اس لیے وہ اس پراٹھے کو کھانے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ آئے ہیں۔

کیا ایک شخص 46 انچ لمبا پراٹھا کھا سکتا ہے؟

عدنان نے بتایا یہ کا فی مشکل کام ہے کہ ایک بندہ اکیلا 20 منٹ میں اتنا لمبا پراٹھا کھا کر یہ چیلنچ پورا کرسکے۔ وہ کہتے ہیں ہم نے 46 انچ کا یہ پراٹا چار دوستوں نے مل کر کھایا ہے جس میں پراٹے کا کچھ حصہ رہ بھی گیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ چیلنچ ایک بندے کے لیے پورا کرنا آسان کام بلکل نہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین