دبئی: العلا کا منعقد کردہ بین الاقوامی پولو کپ پاکستان کے نام

ایونٹ کا فائنل اتوار کو ہوا جس میں اسلام آباد پولو کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب نے چار گول کیے جب کہ اسلام آباد پولو کلب کی جیت سات گول پر ہوئی۔

العلا کے تعاون سے دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب (ڈی پی ای سی) کے زیر اہتمام بین الاقوامی پولو کپ کا ٹائٹل اسلام آباد پولو کلب نے اپنے نام کر لیا۔

ہفتے سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت بین الاقوامی اور مقامی ٹیموں شرکت کی۔

ایونٹ کا فائنل دو دسمبر کو ہوا جس میں اسلام آباد پولو کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب نے چار گول کیے جب کہ اسلام آباد پولو کلب کی جیت سات گول پر ہوئی۔

رائل کمیشن فار العلا میں ڈیسٹینیشن مارکیٹنگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میلانی ڈی سوزا نے اس ایونٹ میں العلا کے تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب کے ساتھ یہ شراکت داری کھیلوں کی سیاحت اور لگژری ہوسپیٹیلیٹی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ اس باوقار ٹورنامنٹ میں العلا کی شمولیت دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے لیے ایک اہم مقام بننے کی ہماری لگن کو واضح کرتی ہے۔‘

دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب کی جنرل منیجر لیزا میتھیوز نے اس بارے میں کہا: ’ہمیں العلا کے تعاون سے بین الاقوامی پولو کپ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے۔ اس ایونٹ نے نہ صرف پولو کے کھیل کو فروغ دیا ہے بلکہ بین الاقوامی کھیلوں میں تعلقات کو بھی تقویت دی ہے۔ اسلام آباد کی ٹیموں اور ہماری پولو اکیڈمی کے طلبہ کی شرکت اس کھیل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور صلاحیتوں کا واضح اشارہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

العلا کو سعودی عرب کا پہلا یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو تیزی سے لگژری سیاحت میں اپنی پہچان حاصل کر رہا ہے۔ اپنے دلکش مناظر اور بھرپور ثقافتی ورثے کے لیے جانا جاتا ہے۔ العلا ایڈونچر اور لگژری کا ایک پرکشش امتزاج ہے۔ یہی مقام 17 سے 20 جنوری 2024 کو ہونے والے رچرڈ مل العلا ڈیزرٹ پولو کی میزبانی بھی کرے گا۔

اس کامیاب ایونٹ کی خوشی میں العلا نے دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب کے اراکین کو خصوصی سات فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

العلا بین الاقوامی پولو کپ اور پولو کمیونٹی کو مضبوط بنانے اور خطے میں اس کھیل کی مقبولیت کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

العلا اور دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب کے درمیان کامیاب تعاون مستقبل میں پولو کی دنیا میں ترقی اور حوصلہ افزائی کا عہد کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل