برطانیہ: موسم سرما میں ملنے والے مالی فوائد

برطانیہ کے گھروں میں پہلی بار ہیٹنگ آن کی جا رہی ہے، تاہم روزمرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بحران میں اس سے بہت سے لوگوں کے لیے مزید مالی مشکلات پیدا ہوں گی۔

14 جنوری 2021 کو شمالی انگلینڈ میں برف بری کے مناظر ( فائل فوٹو/ اے ایف پی)
 

جیسے جیسے درجہ حرارت  گر رہا ہے، برطانیہ کے گھروں میں پہلی بار ہیٹنگ آن کی جا رہی ہے، لیکن روزمرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بحران میں اس سے بہت سے لوگوں کے لیے مزید مالی مشکلات پیدا ہوں گی۔

چونکہ اشیائے خوردونوش اور تیل کی قیمتوں کی وجہ سے افراط زر کی شرح زیادہ ہے، اس لیے وہ لوگ جن کے گھریلو اخراجات پہلے ہی کافی زیادہ بڑھ چکے ہیں، یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ سردیوں کے مہینوں میں اپنا گھر گرم رکھنے کے لیے پیسوں کی ادائیگی کیسے کریں گے۔

یکم اکتوبر کو توانائی کی قیمتوں میں کمی سے انہیں مدد ملے گی، جس نے عام گھریلو بل کو پہلے کے 2074 پاؤنڈ کے مقابلے میں کم کرکے 1923 پاؤنڈ کردیا ہے- تاہم ، یہ اب بھی بحران سے پہلے کی سطح سے 50 فیصد سے زیادہ ہے اور اس سے بل ادائیگی میں بہت کم لوگوں کو مدد ملے گی لیکن لاکھوں لوگوں کے لیے مدد موجود ہے۔

ذیل میں ہم گھرانوں کے لیے قائم سرکاری سکیموں کی وضاحت کریں گے، کون درخواست دے سکتا ہے اور کیسے:

موسم سرما کا ایندھن الاؤنس کب ملے گا؟

25 ستمبر 1957 سے پہلے پیدا ہونے والے افراد کو وینٹرفیول ہیٹنگ کے تحت موسم سرما کے دروان ہیٹنگ کے لیے ادائیگی کی مد میں 250 سے  600 پاؤنڈ کے درمیان مل سکتے ہیں۔

 اہل افراد کو اکتوبر یا نومبر میں ایک خط موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ انہیں کتنی رقم ملے گی، جس میں پنشنر کاسٹ آف لیونگ پیمنٹ میں اضافے کی وجہ سے رقم زیادہ ہوگی۔

زیادہ تر لوگ گرانٹ حاصل کرتے ہیں، جو ریاستی پنشن، پنشن کریڈٹ، کیئررز الاؤنس اور انکم سپورٹ پر موجود افراد کے لیے دستیاب ہے۔ جن لوگوں کو پہلے رقم نہیں ملی، اور وہ حکومتی پنشن پر نہیں ہیں، انہیں درخواست دینی پڑے گی۔

اہل ہونے کے لیے ضروری ہوگا کہ لوگ 18 سے 24 ستمبر کے کوالیفائنگ ہفتے کے دوران کم از کم ایک دن برطانیہ میں رہے ہوں۔ 

کوئی بھی شخص جو خود کو گرانٹ کا حقدار سمجھتا ہے، لیکن اسے خط موصول نہیں ہوا، اسے چاہیے کہ ونٹر فیول پیمنٹ سینٹر سے رابطہ کرے۔

سرد موسم سرما کی ادائیگی

کولڈ ونٹر پیمنٹ کے تحت یکم نومبر سے 31 مارچ کے درمیان اوسط درجہ حرارت صفر ڈگری سیلسیس یا اس سے کم ہونے پر گھروں کو ہر بار 25 پاؤنڈ مل سکتے ہیں۔

درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ پنشن کریڈٹ، انکم سپورٹ، آمدنی پر مبنی جاب سیکر الاؤنس، آمدنی سے متعلق روزگار اور سپورٹ الاؤنس، یونیورسل کریڈٹ، یا مورگیج انٹرسٹ کے لیے مدد لے رہے ہوں۔

یہ رقم اسی بینک یا بلڈنگ سوسائٹی میں بھیجی جائے گی جس میں پنشن یا دیگر امداد بھیجی جاتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سکاٹ لینڈ میں رہنے والے افراد یہ رقم حاصل نہیں کرسکتے ہیں، لیکن ہوسکتا ہے موسمی حالات سے قطع نظر، 55.05 پاؤنڈ موسم سرما کی ہیٹنگ ادائیگی کے لیے اہل ہوں۔

اہلیت کا معیار کولڈ ونٹر پیمنٹ والا ہی ہے، اور کوالیفائنگ ہفتہ 6 اور 12 نومبر ہے۔ ادائیگی فروری اور مارچ میں کی جاتی ہے۔

وارم ہوم ڈسکاؤنٹ 

وارم ہوم ڈسکاؤنٹ سے موسم سرما کے دوران ایک گھر کے بجلی کے بل سے 150 پاؤنڈ کم ہوں گے، جس کا اطلاق اکتوبر کے اوائل سے 24 مارچ کے درمیان ہوگا۔

جو سکیم میں موجود توانائی فراہم کرنے والوں سے بجلی لے رہے ہیں انہیں خود بخود رعایت مل جانی چاہیے۔ ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو پنشن کریڈٹ کے گارنٹی کریڈٹ پر ہیں، یا کم آمدنی اور توانائی کی زیادہ لاگت والے ہیں۔
اس صورت میں بھی لوگ اہل ہوسکتے ہیں جب ان کی گھریلو آمدنی ایک خاص حد سے کم ہو جائے، اور وہ یا تو چائلڈ ٹیکس کریڈٹ یا ورکنگ ٹیکس کریڈٹ لیتے ہوں۔

سکاٹ لینڈ میں، کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ اس اسکیم کے لیے اپنے توانائی فراہم کنندہ کے معیار پر پورا اتریں۔

جو لوگ پری پے یا پے ایز یو میٹر پر ہیں وہ بھی اہل ہوسکتے ہیں، اور انہیں ان کے بجلی فراہم کنندہ کی طرف سے واؤچر دیا جانا چاہیے۔

یہ سکیم شمالی آئرلینڈ میں دستیاب نہیں ہے۔

کوئی بھی شخص جسے خط موصول نہیں ہوا لیکن وہ خود کو اہل سمجھتا ہے، وہ 29 فروری 2024 سے پہلے 08000309322 پر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ ہیلپ لائن پر کال کر سکتا ہے۔

چائلڈ ونٹر ہیٹنگ پیمنٹ

صرف سکاٹ لینڈ میں، چائلڈ ونٹر ہیٹنگ ادائیگی 19 سال کی عمر تک کے ان بچوں اور نوجوانوں کے خاندانوں کے لیے 235.70 پاؤنڈ گرانٹ ہے جنہیں دیگر فوائد مل رہے ہیں۔

اہل ہونے کے لیے ان کو جو فوائد حاصل ہونے چاہئیں ان میں بچوں کی معذوری کی رقم یا بچوں کے لیے معذور رہنے کا الاؤنس اور روزمرہ زندگی کی ذاتی آزادی کی ادائیگی کی بڑھی ہوئی شرح یا یومیہ زندہ بالغ معذوری کی ادائیگی شامل ہیں۔

خاندانوں کو ایک خط موصول ہونا چاہیے جس میں اس بات کی تصدیق کی جائے کہ وہ اپنے بینک یا بلڈنگ سوسائٹی اکاؤنٹس میں موجود رقم کے حقدار ہیں۔ ادائیگی فی بچہ ہے،  فی گھر نہیں - لہذا خاندان ایک سے زیادہ بار رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین