بریسٹ ٹیومر کی وجہ سے وینا ملک کی سرجری

اداکارہ وینا ملک کی سرجری سے قبل مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں، یا انہیں کسی اور خطرناک بیماری کا سامنا ہے۔

وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کامیاب سرجری کے بعد ان کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے۔ (تصاویر۔ وینا ملک)

پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر) میں مبتلا تھیں۔ گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک کا وہ ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے اسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری کے بعد خدا کا شکر ادا کیا اور اپنے لیے دعائیں کرنے والے مداحوں کے لیے بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔

وینا ملک کی سرجری سے قبل مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں، یا انہیں کسی اور خطرناک بیماری کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک نے اپنی بیماری سے متعلق اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے نتایا کہ وہ بریسٹ کینسر نہیں بلکہ فائبرو ڈینوما میں مبتلا تھیں۔ فائبرو ڈینوما بریسٹ ٹیومر(رسولی)کی سب سےعام قسم ہے۔ اس قسم کی رسولی بعض اوقات اس قدر چھوٹی ہوتی ہے کہ محسوس بھی نہیں کی جا سکتی جب کہ بعض رسولیاں واضح طور پر دکھائی بھی دیتی ہیں۔


وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کامیاب سرجری کے بعد ان کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹروں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کی محبتوں کی مقروض ہوں۔
اداکارہ وینا ملک نےخواتین کو اپنی دیکھ بھال خود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہے بریسٹ کینسرہو یا کوئی اور بیماری انہیں ہر حال میں اپنا خیال خود رکھنا چاہئیے اور اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممنوعہ موضوع نہیں ہے جس پر بات نہ کی جائے۔ 
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت