’ہم شادیوں میں نہیں گاتے:‘ جب لتا نے 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

آشا بھوسلے نے بتایا کہ ایک شخص نے لتا کو ’شادی میں دو گھنٹے آنے‘ کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی جس پر ان کی بہن نے جواب دیا ’اگر آپ مجھے 50 لاکھ ڈالر بھی دیں تو میں نہیں آؤں گی۔‘

لتا منگیشکر 24 اپریل، 2014 کو ممبئی میں ’72ویں ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈز‘ میں شریک ہیں (اے ایف پی)

گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ان کی مرحوم بہن لتا منگیشکر نے لاکھوں ڈالر کی پیشکش کے باوجود شادی میں گانے سے انکار کر دیا تھا۔

لتا کا 2022 میں 92 سال کی عمر میں متعدد اعضا ناکارہ ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔
 
ڈانس ریئلٹی شو ڈی آئی ڈی لائل ماسٹرز فائیو میں آشا نے بتایا تھا کہ ’انہیں ایک شادی میں گانے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔‘ آفر کرنے والوں نے لتا کو کہا تھا کہ آپ ’صرف دو گھنٹے کے لیے آئیں اور شادی میں شرکت کریں۔‘
 
تاہم لتا نے جواب دیا کہ اگر آپ مجھے 50 لاکھ ڈالر بھی دیں تو میں نہیں آؤں گی۔
 
آشا نے پہلی ’لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ‘ کی تقریب میں اسی طرح کا ایک واقعہ دہرایا تھا۔ انہوں نے کہا، ’کسی نے ہمیں شادی کے لیے مدعو کیا تھا۔ ان کے پاس لاکھوں ڈالر یا پاؤنڈ کے ٹکٹ تھے۔ 
 
’انہوں نے کہا کہ وہ آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر کو چاہتے ہیں۔ دیدی نے مجھ سے پوچھا، ’کیا آپ شادی میں گائیں گی؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں نے کہا میں نہیں گاؤں گی، اور اس کے بعد انہوں نے نمائندے سے کہا کہ اگر آپ 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش بھی کریں تو بھی ہم نہیں گائیں گے، کیونکہ ہم شادیوں میں نہیں گاتے ہیں۔ وہ شخص بہت مایوس ہوا۔‘

ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے لیے لتا نے گایتری منتر اور گنیش سٹوتی ریکارڈ کی اور جوڑے کے لیے ایک خصوصی پیغام ریکارڈ کرایا جسے رسومات میں چلایا گیا۔
 
اداکارہ کنگنا رناوت نے آشا کے انکشافات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لتا منگیشکر کو بہت متاثر کن قرار دیا تھا۔ 
 
انھوں نے لکھا: ’متفق ہوں!! میں نے کبھی شادیوں یا نجی پارٹیوں میں رقص نہیں کیا، حالانکہ میرے پاس سب سے زیادہ مقبول گانے ہیں... بھاری رقوم سے انکار کیا... ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی... لتا جی واقعی بہت متاثر کن ہیں۔‘
 
’نائٹنگیل‘ کے نام سے مشہور لتا کی گلوکاری کے میدان میں بے پناہ خدمات ہیں۔ 
 
ان کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ نے ’لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ‘ کا اعلان کیا، جو ہر سال کسی ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ہندوستان اور اس کے لوگوں کے لیے حیرت انگیز خدمات انجام دی ہیں۔
 
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی