پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن کی پیٹ کی سرجری کے بعد ان کی تصویر پہلی بار منظرعام پر آئی ہے۔
انٹرٹینمنٹ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق کیٹ کی تصویر پیر کو اس وقت کھینچی گئی جب وہ ونڈسر کیسل کے قریب ایک کار میں مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کر رہی تھیں۔
نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیاہ چشمہ پہن رکھا تھا اور وہ سیاہ آڈی میں سوار تھیں، جسے ان کی والدہ کیرول مڈلٹن چلا رہی تھیں۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر کسی غیر مجاز فوٹوگرافر نے لی ہے۔
کیٹ مڈلٹن کو 16 جنوری کو ایک نجی ہسپتال لندن کلینک میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں بادشاہ چارلس نے اپنے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے مرض کا علاج کروایا تھا۔
کیٹ کے قیام کے 11 ویں دن 75 سالہ چارلس بھی 26 جنوری کو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
ان کے شوہر پرنس آف ویلز بھی ان سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ کیٹ تقریباً دو ہفتے بعد 29 جنوری کو ہسپتال سے آگئی تھیں۔
کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ وہ اپنے تین بچوں سے ملاقات کے لیے ونڈسر میں ایڈیلیڈ کاٹیج واپس آئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہزادی کی حالت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن محل کی جانب سے اس سے قبل جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس کا کینسر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کیٹ چاہتی ہیں کہ ان کی ذاتی طبی معلومات نجی رہیں۔
42 سالہ مستقبل کی ملکہ کی آخری بار تصویر نارفوک کے شہر سینڈرنگھم میں کرسمس کے موقع پر واک کے دوران کھینچی گئی تھی۔
کیٹ کی ہسپتال سے منتقلی کے ایک ہفتے بعد بادشاہ چارلس نے اعلان کیا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
توقع ہے کہ کیٹ مڈلٹن ایسٹر کے بعد تک اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا پائیں گی اور 41 سالہ ولیم نے عارضی طور پر اپنے شاہی امور سے دستبرداری اختیار کرلی تاکہ وہ اہلیہ اور بچوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔
انہوں نے فروری کے اوائل میں کیٹ مڈلٹن کی سرجری کے بعد اپنی پہلی عوامی مصروفیات انجام دیں۔
کیٹ کے والدین، کیرول اور مائیکل مڈلٹن اور بہن بھائیوں، پیپا میتھیوز اور جیمز مڈلٹن سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پرنس اور پرنس آف ویلز کی مدد کریں گے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔