شہزادی کیٹ کا لندن کے ہسپتال میں آپریشن

شاہی محل نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا کہ کیٹ کا کس بیماری کا علاج کیا جا رہا ہے لیکن انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں سرطان کا مرض نہیں ہے۔

2022 میں ڈچز آف کیمبرج کہلائی جانے والی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن 23 مارچ 2022 کو سپینش ٹاؤن ہسپتال جمیکا کا دورہ کر رہی ہیں (اے ایف پی)

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی سرکاری رہائش گاہ کینزنگٹن پیلس نے اعلان کیا ہے کہ پرنسس آف ویلز کے پیٹ کی کامیاب سرجری کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

42 سالہ شہزادی کیٹ کو منگل کے روز دا لندن کلینک میں پہلے سے طے شدہ معائنے کے لیے داخل کرایا گیا تھا جو کہ معمول کے مطابق عمل تھا۔

یہ خبراس وقت سامنے ہے آئی جب بکنگھم پیلس نے انکشاف کیا کہ شاہ چارلس بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کا علاج کرائیں گے۔

بادشاہ کی حالت کو ’خطرے سے باہر‘ قرار دیا گیا ہے اور وہ اگلے ہفتے علاج کے لیے ہسپتال جائیں گے جس کے بعد صحت یابی کے لیے کچھ وقت گزاریں گے۔

منگل کو ہونے والے شہزادی کیٹ کے آپریشن کو ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا۔ طبی مشورے کی بنیاد پر اب مستقبل کی ملکہ کو صحت یاب ہونے کے لیے کم از کم ایسٹر سے پہلے 10 سے 14 دن تک ہسپتال میں رہنے کی توقع ہے۔

محل نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا کہ کیٹ کا کس بیماری کا علاج کیا جا رہا ہے لیکن انہوں نے تصدیق کی کہ ان کا سرطان کا مرض نہیں تھا۔

پرنس آف ویلز نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اٹلی کا اپنا آئندہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ولی عہد کیٹ کی ہسپتال میں موجودگی یا گھر واپسی کے فوراً بعد سرکاری فرائض انجام نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’موجودہ طبی مشورے کی بنیاد پر شہزادی کیٹ کا ایسٹر کے بعد تک سرکاری ڈیوٹی پر واپس آنے کا امکان نہیں ہے۔‘

کینسنگٹن پیلس کے ترجمان نے کہا: ’پرنسس آف ویلز اس بیان سے پیدا ہونے والی عوامی دلچسپی کے لیے شکر گزار ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق: ’وہ امید کرتی ہے کہ عوام ان کے بچوں کی پرائیوسی کو برقرار رکھنے کی ان کی خواہش کو سمجھے گی اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی طبی معلومات بھی نجی رہے۔ اس لیے کینسنگٹن پیلس صرف اس وقت ہی شہزادہ کی صحت کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرے گا جب شیئر کرنے کے لیے اہم نئی معلومات موجود ہوں گی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پرنسس آف ویلز اس حقیقت کے لیے تمام متعلقہ لوگوں سے معذرت خواں ہیں جن کو اپنی آنے والی مصروفیات کو ملتوی کرنا پڑا۔ وہ جتنا جلد ممکن ہو سکے اپنی سرکاری مصروفیات کو بحال کرنے کی منتظر ہیں۔‘

محل نے کہا کہ موجودہ طبی مشورے کی بنیاد پر ایسٹر کے بعد تک شہزادی کا عوامی فرائض پر واپس آنے امکان نہیں ہے۔

ولی عہد ولیم شہزادی کیٹ رہنے اور اپنے بچوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں گے اور اس لیے انہوں نے اپنی کئی سرکاری مصروفیات ملتوی کر دی ہیں۔

وسطی لندن کے علاوہ مالابن میں واقع دا لندن کلینک جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، میں شاہی خاندان کے افراد بشمول پرنس فلپ اور شہزادی مارگریٹ کے ساتھ ساتھ اداکارہ الزبتھ ٹیلر اور جان ایف کینیڈی بھی زیر علاج رہے ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹنس