تربت: ناصرآباد میں ادب و ثقافت سے سجا عید میلہ

ناصرآباد کے عید میلے میں مقامی اور مہمان شعرا اور گلوکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات گئے تک عوام کو بھر پور تفریح فراہم کی۔

بلوچستان میں تربت کے علاقے ناصرآباد میں عیدالفطر کے موقعے پر مقامی نوجوانوں کے زیر اہتمام ایک روزہ عید میلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس میلے میں مختلف سیگمنٹس تھے، جس میں مشاعرہ، کامیڈی، کتب میلہ، نشانہ بازی اور موسیقی شامل تھے۔

ناصرآباد کے عید میلے میں مقامی اور مہمان شعرا اور گلوکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات گئے تک عوام کو بھر پور تفریح فراہم کی۔

بلوچی زبان کے شعرا نے اپنے اشعار پیش کیے جس میں عوام نے انہیں بھر پور داد پیش کی۔

اس موقعے پر بلوچی زبان کے نامور شاعر، رفیق عاجز، بشیر بےتاب، زاہد عابد، راش معراج، حاصل مہر و دیگر مقامی و مہمان شاعر نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے بلوچی زبان کے نامور شاعر بشیر بے تاب نے کہا کہ ’شاعر وہ بھی محسوس کرتا ہے جو عام انسان نہیں کر پاتا، شاعری لفظوں سے کھیلنے کا نام ہے شاعری انسان کے اندر کے جزبات کو محسوس کرنے کا نام ہے۔‘

جاسم فرید ایک مقامی کامیڈین ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو ہنسانا ثواب ہے، جب ہم ایک پروگرام کرتے ہیں لوگوں کو ہنساتے ہیں، لوگ ہم سے بہت خوش ہوتے ہیں اور ہمیں سوشل میڈیا پر کمنٹس بھی کرتے ہیں، اس سے ہمیں سکون ملتا ہے۔‘

فیسٹیول میں بچوں نے نشانہ بازی کی اور مختلف پبشلشرز کے بُک سٹال سجے تھے جس میں ادب، شاعری، سیاست اور تاریخ کے موضوعات پر بلوچستان اور ملک بھر کے مختلف مصنفین کی کتابیں دستاب تھیں۔

ناصرآباد کے مقامی نوجوان ہر چھ مہینے میں اس طرح کے ادبی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مقامی لوگوں کا بھر پور تعاون اور شرکت ہوتی ہے۔

پروگرام میں مقامی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے بھی شرکت کی اور رات گئے محفل موسیقی سجی رہی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین