یوم نکبہ پر جامعہ کراچی میں فلسطین کے حق میں ریلی

14 مئی 1948 کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہر سال 15 مئی کو یوم نکبہ منایا جاتا ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین حامی طلبہ کی حمایت میں کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے آرٹس لابی میں ریلی نکالی۔

بدھ کو جامعہ کراچی میں نکالی جانے والی ریلی کا انعقاد ’یوم نکبہ‘ کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔

14 مئی 1948 کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہر سال 15 مئی کو یوم نکبہ منایا جاتا ہے۔

اس دن کو اسرائیل میں یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں مظاہرے اور ریلی کا انعقاد فلسطین اکیڈمک فورم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مظالم کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ فلسطین میں مظالم فوری طور بند کیے جائیں۔

ریلی میں شریک طالب علم سکندر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب امریکہ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوسکتے ہیں تو کیا ہم مسلمان اور انسان ہوکر احتجاج نہیں کرسکتے؟ پاکستان کے تمام جامعات میں طلبہ فلسطین کے حق میں احتجاج کریں۔‘

ریلی میں شریک طالبہ اعطینہ کوثر نے کہا کہ ’فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہر سال یوم نکبہ منانا بہت اہم ہے۔ دنیا بھر کو فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے کیوں کہ وہ نہ صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں بلکہ ہمارے لیے اپنا خون بہا رہے ہیں۔‘

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر پروفیسر شاہ علی القدر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح فلسطین پر قبضہ کیا گیا۔ آج فلسطین میں جو ظلم و ستم ہورہا ہے، 40 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ ملبہ ہٹنے کے بعد اموات دوگنی ہوسکتی ہیں۔

’آج ہم یہ احتجاج اس لیے کر رہے ہیں کہ ان تمام کارروائیوں کو بُرا سمجھتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان