سعودی ولی عہد نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی: ایرانی میڈیا

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قائم مقام ایرانی صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی تہران کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ سعودی عرب نے سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جی20 اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں 4 ستمبر 2016 کو شریک ہیں (اے ایف پی)

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی طرف سے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی ہے۔ سعودی عرب نے سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جمعے کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی قائم مقام صدر نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ایرانی صدر کو ریاض کے دورے کی دعوت دی۔

قائم مقام ایرانی صدر نے ایرانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال کرنے پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تہران آنے کی دعوت دی۔

اس سے قبل ایران کے سابق صدر ابراہیم ریئسی  نے محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دی تھی۔

ارنا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ٹیلی فون پر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر گرنے سے موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نےکہا کہ ’یہ حادثہ ہمارے لیے بہت دردناک تھا۔ رئیسی اوراسی طرح ایران کے وزیر خارجہ کا بچھڑجانا، جو ہمارے وزیر خارجہ کے  بہت گہرے دوست تھے، ہمارے لیے المناک ہے۔‘

سعودی عرب کے ولی عہد نے کہا کہ سابق ایرانی صدر اور وزیر خارجہ نے جس راستے کے احیا کا اور باہمی روابط کے  فروغ کا جو آغاز کیا سعودی عرب اس کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

محمد بن سلمان نے خطے اور عالم اسلام کے لیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان روابط میں فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے اور اسلامی دنیا میں تہران اور ریاض کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور ان کے  باہمی روابط کا فروغ علاقے کے لیے درخشاں مستقبل رقم کرے گا۔

ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے ابراہیم رئیسی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد محمد بن سلمان کے تعزیتی پیغامات اور سابق ایرانی صدر کے ساتھ فضائی حادثے میں جان سے جانے والے سابق صدر کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی آخری رسومات  میں شرکت کے لیے سعودی فرمانروا کے معاون خصوصی نیز وزیر خارجہ کی آمد ایران پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا: ’ہم نے اس سانحے میں دو بہت اہم، مؤثر اور ہمدرد  شخصیات نیز دیگر خادمان ملک وقوم کو کھودیا اور ان کی شہادت نے ہم سب کو سوگوار کردیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا