ستاروں کے خوبصورت انداز جو عیدالاضحی پر اپنائے جا سکتے ہیں

خواتین جو ایک ہی وقت میں خوبصورتی اور جدت کی تلاش میں ہیں، مختلف ستاروں کے فیشن کے تازہ ترین رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الاضحی کے موقع پر اپنے انداز کے لیے آئیڈیاز حاصل کر سکتی ہیں۔

قطر کی ستارہ نجوا کرم کا ایک انداز (نجوا کرم انسٹاگرام اکاونٹ) 

دنیا بھر میں خواتین عید الاضحی کو خوبصورتی اور امتیاز کے ساتھ منانے کی آج کل تیاری کر رہی ہیں۔ ان کیوشش ہوتی ہے کہ ایسے لباس کا انتخاب کریں جو اس موقع کی خوشی اور جشن کے ماحول کی عکاسی کرتا ہو۔

بہت سی خواتین جو ایک ہی وقت میں خوبصورتی اور جدت کی تلاش میں ہیں، مختلف ستاروں کے فیشن کے تازہ ترین رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الاضحی کے موقع پر اپنے انداز کے لیے آئیڈیاز حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کام کو آسان بنانے کے لیے، ہم آپ کو ستاروں کے انداز سے متاثر ایک پرکشش شکل دکھاتے ہیں، تاکہ آپ کو عید الاضحی پر بہترین لباس کا انتخاب کرنے میں مدد ملے۔

ڈورا زرروک پیلا لباس

تیونس کی سٹار ڈورا زرروک ایک شاندار پیلے رنگ کے لباس میں چمک رہی تھیں جس نے اس کی خوبصورتی اور نفاست کو نمایاں کیا۔ اس میں سادگی اور آرام کا امتزاج تھا جس نے اسے نسائیت کی خوبصورتی بخشی۔ ایک بیلٹ کے ساتھ جس نے کمر واضح کی ہے، چمک دار پیلے رنگ نے نظر میں جاندار اور چمک کا اضافہ کیا۔ یہ انداز اسے موسم گرما اور عید کے لیے ایک مثالی انتخاب بناتا ہے۔

آپ اپنی دلکشی کو مکمل کرنے کے لیے اس لباس کے ساتھ سفید بیگ اور جوتے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں، لیکن شام کے وقت، دھاتی لوازمات اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

یارا نرم اور سادہ گلابی لباس میں

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by YARA (@yara)

لبنانی فنکارہ یارا نے ایک ہلکا گلابی لباس اپنایا جو نسوانیت اور نفاست کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں جدید رنگوں کے ساتھ کلاسک خوبصورتی کا امتزاج ہے۔ اس کے ڈیزائن کی اہم بات بٹن اور کڑھائی والے کالر اور بیلٹ ہے جو کہ کمر اور ایک وسیع کٹ سکرٹ کی وضاحت کرتے ہیں۔

اس میں اس کی دلکشی ریشم کے کپڑے کے ساتھ بڑھی ہے، جب کہ نازک تفصیلات جیسے کہ کالر اور آستین پر کڑھائی شامل ہے۔ اضافی خوبصورتی اور ہلکے گلابی رنگ نے ان کے چہرے پر ایک ملائم چمک پیدا کی جس نے اسے چمک دار اور پرکشش بنا دیا۔

یہ پردہ دار خواتین کے لیے بھی موزوں ڈیزائن ہے، آپ اس لباس کو سونے یا چاندی کے لوازمات سے ہم آہنگ کر سکتے ہیں تاکہ خاص مواقع کے لیے بہترین نظر آئے، یا ایک سادہ اور سفید بیگ اور جوتے منتخب کریں۔

نجوا کرم سرخ میں چمک رہی ہیں

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Najwa Karam (@najwakaram)

لبنانی گلوکارہ نجوا کرم نے سرخ رنگ میں ایک پرکشش شبہہ بنائی، جو ان کی معمول کی دلیری اور خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ انہوں نے ایک چوڑے اور لمبے سرخ لباس کو چوڑی سرخ پتلون کی سادگی نے ان کی پتلی کمر کو نمایاں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بڑی براؤن بیلٹ، جس میں مخصوص تفصیلات ہیں جیسے چوڑی آستین اور لباس یا سائیڈ سلٹ والی لمبی جیکٹ، جس میں کلاسک خوبصورتی کا اضافہ ہوتا ہے، جب کہ متحرک سرخ رنگ نے اس شکل کو دلکش بنا دیا۔

آپ عید کے دوران شام کو چاندی یا سونے کے سادہ لوازمات کو شامل کر سکتی ہیں، اور دن کے وقت نظر آنے کے لیے، سفید یا سیاہ رنگ میں لوازمات کا بندوبست کرسکتی ہیں۔

عائشہ بن احمد گہرے نارنجی اور سیاہ میں

تیونس کی سٹار عائشہ بن احمد ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران اس انداز کے ساتھ بہت خوبصورت اور نفیس لگ رہی تھیں، جس میں تنگ سیاہ شرٹ، گہرے نارنجی رنگ کی لمبی، کھلی ریشمی جیکٹ لی تھی، جس کی خصوصیت سادگی تھی۔ اس کے مخصوص رنگ کی بدولت عید پر دن کے وقت یہ ایک مثالی صورت ہوسکتی ہے۔ یہ فیشن بیک وقت پریکٹیکل اور آرام دہ نظر آتا ہے اور پردہ دار خواتین کے لیے موزوں ہے۔

آپ اسی ڈیزائن کو اپنی پسند کے کسی دوسرے رنگ میں بھی منتخب کر سکتی ہیں، خاص طور پر متحرک رنگ عید اور موسم گرما کے ماحول کے مطابق۔ اس صورت کو سیاہ رنگ کے لوازمات کے ساتھ مکمل کرسکتی ہیں۔ کپڑے کے ان کے ہار نے ایک پرکشش اور حیرت انگیز ٹچ دیا۔

عید کی شام کے لیے ڈینیلا رحمہ کا کڑھائی والا کفتان

ہم اپنے انتخاب کا اختتام اس دلکش انداز کے ساتھ کرتے ہیں جو عید کی شام کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ مراکش کی ستارہ ڈینیلا رحمہ نے ایک پرتعیش اور خوبصورت کفتان کا انتخاب کیا جو شام کے وقت اور خاص مواقع پر عرب خواتین کی پسند کے مطابق ہوتا ہے۔ سنہری کڑھائی کے پرتعیش ٹچ کے ساتھ سنہری رنگ کی کمر کے گرد سنہری پٹی، ان کے پتلے پن کو نمایاں کرتا ہے۔ اس کفتان کو ایک کلچ بیگ اور سنہری دھاتی جوتے کی بس ضرورت ہے۔ یا اگر آپ نرم اور پرسکون رنگوں کو ترجیح دیتی ہیں تو آپ خاکستری لوازمات کا انتخاب کرسکتی ہیں۔

نوٹ: یہ تحریر اس سے قبل سیدنی میگزین میں شائع ہوچکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل