انڈیا: ’ون ویلنگ سے تنگ‘ شہریوں نے سکوٹر پل سے نیچے پھینک دیے

بنگلورو پولیس نے مصروف سڑک پر سکوٹر کے کرتب دکھانے پر 44 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹی پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کئی نوجوانوں کو بغیر ہیلمٹ کے سکوٹر پر ویلنگ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گاڑیاں وہاں سے گزر رہی ہیں۔

ٹوئٹر پہ صحافی شریا ایچ ایس کی اپ لوڈ کی گئی ویڈیو جس میں انڈین شہری سکوٹر پل سے نیچے پھینک رہے ہیں (شریا ایچ ایس / ٹوئٹر)

انڈین ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مصروف سڑک پر ویلنگ کرنے والوں سے تنگ شہریوں نے دو سکوٹر فلائی اوور سے نیچے پھینک دیے۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں کو سکوٹر نیلامنگلہ فلائی اوور سے سڑک پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو اس منظر کو دیکھنے والے سڑک پر کھڑے لوگوں نے بنائی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی شریاس ایچ ایس نے لکھا کہ ’نیلامنگلہ کے ٹریفک زون میں ناراض ارکان نے ویلنگ کرنے والے دو افراد کے سکوٹر فلائی اوور سے نیچے پھینک دیے۔‘

17 اگست کو شیئر کی گئی ویڈیو 37 ہزار لوگوں نے دیکھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویلنگ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم بہت سے صارفین نے سکوٹر فلائی اوور سے نیچے گرا کر انہیں نقصان پہنچانے والے لوگوں پر تنقید کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس پر صارف کا کہنا تھا کہ ’ بہت اچھا۔ ون ویلنگ کرنے والے لوگوں کے لیے مصیبت ہیں۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ غلط ہے۔ سکوٹروں کی قیمت انہیں نیچے پھینکے والوں سے وصول کی جائے۔‘

تیسرے صارف نے اپنے ردعمل میں کہا: ’ان لوگوں کو سبق سکھانے کا اچھا طریقہ ہے۔ وہ لوگوں کی سلامتی کا خیال کرتے ہوئے نہ قانون کا۔ وہ سڑک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ ملک ہجوم کے ہاتھوں انصاف سے نہیں بچ سکتا۔‘

بنگلورو پولیس نے مصروف سڑک پر سکوٹر کے کرتب دکھانے پر 44 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹی پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کئی نوجوانوں کو بغیر ہیلمٹ کے سکوٹر پر ویلنگ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گاڑیاں وہاں سے گزر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 33 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا