پانچ دنوں میں مختلف آپریشنز، 43 عسکریت پسند مارے گئے: فوج

مختلف آپریشنز کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان فوج نے بتایا کہ 12، 13 دسمبر کی رات ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ 

پاکستان کے قومی انتخابات سے ایک دن قبل 7 فروری 2024 کو پاکستانی فوج کا ایک اہلکار کوئٹہ میں ایک سڑک پر موجود ہے (تصویر بنارس خان / اے ایف پی)

پاکستان فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جینس پر مبنی مختلف آپریشنز کے دوران 9 دسمبر سے تاحال ’43 دہشت گرد‘ مارے گئے۔

جمعے کو آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز میں بتایا کہ 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 عسکریت پسند جبکہ بلوچستان میں 25 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مختلف آپریشنز کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان فوج نے بتایا کہ 12، 13 دسمبر کی رات ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ 

آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ’موثر کارروائی‘ کی اور نتیجتاً چھ عسکریت پسند مارے گئے۔

’بلوچستان میں 13 دسمبر کو شدید فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے موسیٰ خیل اور پنجگور ضلعوں میں دو مختلف آپریشنز میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔‘

آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک علاقے میں امن بحال نہیں ہو جاتا اور عسکریت پسندوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان