موٹرسائیکل کے خراب پرزوں سے بنا روبوٹ

ویت نام کے نوجوانوں نے ری سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے موٹرسائیکلوں کے خراب پرزوں سے روبوٹ تیار کر لیا۔

ویت نام کے چند نوجوانوں نے موٹرسائیکلوں کے خراب اور بیکار پرزوں سے دیو ہیکل روبوٹ تیار کیا ہے جو ہالی ووڈ فلم ’ٹرانسفارمرز‘ کے مرکزی کردار جیسا دکھائی دیتا ہے اور ویت نامی زبان میں بولتا ہے۔

روبوٹ تیار کرنے کا مقصد ری سائیکلنگ کو فروغ دینا ہے۔ ویت نام میں موٹر سائیکل سب سے مقبول سواری ہے اور اکثر خراب ہو جانے والے پرزے پھینک دیے جاتے ہیں جو ماحول میں آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روبوٹ بنانے والی اس ٹیم نے دارالحکومت ہنوئی کے چپے چپے میں جا کر کباڑیوں سے موٹر سائیکلوں کے ایسے پرزے جمع کیے جو ایک ٹرانسفارمرز جیسا روبوٹ بنانے میں کام آ سکتے تھے۔

ان نوجوانوں کا خیال ہے کہ فالتو پرزے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں لہذا ان سے روبوٹ تیار کر کے تفریحی مقامات پر لوگوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے رکھے جا سکتے ہیں۔ اس طرح ماحول بھی صاف رہے گا اور تفریح کے موقعے بھی بڑھیں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات