پاکستان معاشی میدان میں ٹیک آف کی پوزیشن پر ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق ’جس طرح حالیہ جنگ میں پاکستان نے بڑے دشمن کو شکست فاش دی اسی طرح معاشی میدان میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرنی ہے۔‘

 اسلام آباد میں بجٹ تجاویز پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منگل 10 جون 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی وی سکرین گریب)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ پاکستان اب معاشی میدان میں ’ٹیک آف‘ کی پوزیشن میں ہے۔

اسلام آباد میں بجٹ تجاویز پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’پاکستان ایسے مقام پر ہے جہاں ہمیں آگے بڑھنا ہے، تمام معاشی اشاریے باعث اطمینان ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر، آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے۔‘

پاکستان کی وفاقی حکومت منگل کی شام آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔

بجٹ پیش کیے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ’تنخواہ دار طبقے نے سارا بوجھ اٹھایا ہے۔ وہ کہتے ہیں 400 ارب ٹیکس دیا جبکہ اشرافیہ نے اس کے مقابلے میں کتنا ٹیکس دیا؟ مجھ سمیت اشرافیہ کو جواب دینا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح حالیہ جنگ میں پاکستان نے بڑے دشمن کو شکست فاش دی اسی طرح معاشی میدان میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرنی ہے۔

’پوری قوم متحد ہے اس اتحاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دشمن نے پانی کو بند کرنے کی دھمکی دی، ہم اپنے حصے کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے لیکن داخلی طور پر بھی آبی مسائل کو حل کر رہے ہیں۔‘

وزیر اعظم کے مطابق پاکستان میں پانی کی سٹوریج کو بڑھانا ہو گا۔ ’اس سلسلے میں متعلقہ اداروں نے بڑی محنت کی ہے اور عرق ریزی سے بجٹ کی تیاری کی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان