وزیراعظم ای سی او کے اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے

ایوان وزیر اعظم کے مطابق آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کریملی نے فزولی ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر 3 جولائی 2025 کو شوشا پہنچے۔ آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کریملی نے فزولی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا (ایوان وزیراعظم، اسلام آباد)

وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر آذربائیجان کے علاقے قرہ باغ کے شہر شوشا پہنچ گئے. 

اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم کے مطابق، ’فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائیجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔‘ 

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ 

وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس سے قبل جمعرات کی صبح وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے دو روزہ 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اجلاس کا موضوع ہے ’پائیدار اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل کے لیے نئی ECO وژن۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران، وزیر اعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ وہ ECO وژن 2025 سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور خطے کے اندر تجارت، ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کریں گے۔
 
اجلاس کے موقعے پر وہ دیگر ECO رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان