انڈین براڈ کاسٹر سنجوگ گپتا آئی سی سی کے نئے سی ای او مقرر

انڈین براڈ کاسٹر سنجوگ گپتا کو پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا چیف ایگزیکٹیو افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

گپتا جیو سٹار (JioStar) کے سپورٹس اور لائیو ایکسپیریئنسز کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں (آئی سی سی)

انڈیا کے بڑے نشریاتی ادارے کے سینیئر عہدے دار سنجوگ گپتا کو پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا چیف ایگزیکٹیو افسر مقرر کر دیا گیا۔

گپتا، جو آئی سی سی کے ساتویں سی ای او ہیں، نے جیف ایلرڈائس کی جگہ لی جنہوں نے چار سال عہدے پر رہنے کے بعد جنوری میں استعفیٰ دے دیا۔

گپتا اس سے قبل جیو سٹار (JioStar) کے سپورٹس اور لائیو ایکسپیریئنسز کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ گپتا ’کھیل کی حکمت عملی اور اسے تجارتی خطوط پر استوار کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جو آئی سی سی کے لیے نہایت قیمتی ثابت ہو گا۔‘

آئی سی سی کے مطابق اس عہدے کے لیے 25 ممالک سے ڈھائی ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

گپتا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ کھیل کے لیے نہایت شاندار وقت ہے، کیونکہ بڑے ایونٹس کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ کمرشل مواقع وسیع ہو رہے ہیں اور خواتین کی کرکٹ جیسی نئی جہتیں مقبولیت کی نئی بلندیوں تک پہنچ رہی ہیں۔

’لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی سے پیش رفت، دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے محرک ثابت ہو سکتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ