امریکہ: وال مارٹ کے سٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی

امریکہ کی وسط مغربی ریاست مشی گن میں ہفتے کو وال مارٹ سٹور میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا۔

15 جون، 2024 کو پولیس مشی گن میں بروک لینڈز پلازہ سپلیش پیڈ پر فائرنگ کی تفتیش کر رہی ہے (اے ایف پی)

امریکہ کی وسط مغربی ریاست مشی گن میں ہفتے کو وال مارٹ سٹور میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ بظاہر ایک اندھا دھند کارروائی تھی۔

گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی کے شیرف مائیکل شی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 42 سالہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شیرف شی کا کہنا تھا: ’اب تک کی معلومات کے مطابق یہ حملہ کسی ہدف کو نشانہ بنا کر نہیں کیا گیا، متاثرین پہلے سے طے شدہ نہیں تھے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص مشی گن کا رہائشی ہے، تنہا کام کر رہا تھا اور اس نے ایک ’فولڈنگ نائف‘ استعمال کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیلتھ کیئر ادارے منسن کے مطابق چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ پانچ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

شیرف شی نے بتایا کہ حملے میں نشانہ بننے والوں میں چھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔

مشی گن کی گورنر گریچن ویٹمر نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا: ’ہماری دعائیں متاثرین اور اس کمیونٹی کے ساتھ ہیں جو اس ہول ناک واقعے سے متاثر ہوئی۔‘

 عینی شاہدہ جولیا مارٹیل نے دی نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے چیخ و پکار سنی اور دیکھا کہ ایک شخص چاقو لے کر سٹور کے فارمیسی سیکشن میں دوڑ رہا ہے۔ مارٹیل کے مطابق وہ شخص لوگوں کو دھکیلتا اور چاقو سے وار کرتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا۔

30 سالہ گواہ نے بتایا کہ انہوں نے تین افراد کو چاقو کے زخموں کے ساتھ دیکھا اور ہر طرف خون بکھرا ہوا تھا۔

شیرف شی کے مطابق چاقو زنی کی واردات سٹور کے چیک آؤٹ ایریا سے شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا: ’ہمارے علاقے میں ایسا واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے۔‘

ان کے مطابق وال مارٹ میں موجود شہریوں نے مشتبہ شخص کو پکڑنے میں مدد فراہم کی۔

ٹریورس سٹی، جھیل مشی گن کے کنارے واقع ایک معروف سیاحتی مقام ہے۔ ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈین بونجینو نے بتایا کہ ان کے ایجنٹس ’گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی شیرف کے دفتر کو تفتیش میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ