پولیس نے ہفتے کو کہا ہے کہ نیو یارک کے ٹائمز سکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ مرد شامل ہیں، جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 20 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب ایک متاثرہ شخص کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور متاثرہ افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکہ میں فائرنگ کے بڑے واقعات نسبتاً عام ہیں، کیوں کہ وہاں اسلحہ آسانی سے دستیاب ہے۔
نیو یارک کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک پر یہ واقعہ جولائی میں مین ہٹن کے ایک دفتر کی عمارت میں فائرنگ کے بڑے واقعے کے بعد پیش آیا۔ اس واقعے میں میں چار لوگوں کی جان گئی جن میں بلیک سٹون کے ایک اعلیٰ عہدےدار اور نیویارک پولیس کے ایک افسر شامل تھے۔
چار اگست کو پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نیویارک میں اس سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اور جولائی میں فائرنگ کے واقعات اور ان میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ کم رہی۔
امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں جرائم ایک اہم انتخابی مسئلہ ہیں، جہاں نومبر میں میئر کا انتخاب ہونے والا ہے۔