پشاور زلمی کا خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میچ کا اعلان

اس میچ کی آمدنی کا 100 فیصد حصہ خیبر پختونخوا میں سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے وقف ہو گا۔

یہ خصوصی نمائشی میچ ہفتہ، 30 اگست 2025 کو پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا (پشاور زلمی)

پشاور زلمی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور حکومت خیبر پختونخوا کے اشتراک سے ’کھیل سے خدمت‘ کے نعرے کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ خصوصی نمائشی میچ ہفتہ، 30 اگست 2025 کو پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جس میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔

یہ اقدام صرف کرکٹ کا میچ نہیں، بلکہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور خدمت کا عملی مظاہرہ ہے۔ میچ کی تمام ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی 100 فیصد سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے وقف کی جائے گی، تاکہ ضروری مدد ان لوگوں تک پہنچے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین، جاوید آفریدی نے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’کرکٹ ہمیشہ پاکستان میں اتحاد کی علامت رہی ہے۔ اس نمائشی میچ کے ذریعے ہم اس کھیل کے جذبے کو ایک بامقصد مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں — اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو خیبر پختونخوا میں خوفناک سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔‘

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان، سید فخر جہان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ خدمت اور یکجہتی کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ میچ ان تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہماری ہمدردی کا مظہر ہے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہوئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ میں شرکت کرنے والے شائقین نہ صرف اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں گے بلکہ ایک عظیم مقصد کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔ معروف کرکٹ سٹارز اور لیجنڈز کی موجودگی اس ایونٹ کو پشاور کی کھیلوں کی تاریخ کا یادگار لمحہ بنا دے گی۔

فلڈ ریلیف نمائشی میچ کی ٹکٹس ان مقامات پر دستیاب ہیں:

* پشاور سپورٹس کمپلیکس

* حیات آباد سپورٹس کمپلیکس

* عمران خان کرکٹ سٹیڈیم

منتظمین نے زلمی فیملی کرکٹ کے شائقین، فلاحی شخصیات اور پاکستان کے عوام کو اس عظیم مقصد کے لیے ایک ساتھ آنے کی دعوت دیتی ہے، تاکہ کھیل کی طاقت سے زندگیاں اور معاشرے بدلے جا سکیں۔

تقریب کی تفصیلات

میچ: پشاور زلمی بمقابلہ لیجنڈز الیون

تاریخ: ہفتہ، 30 اگست 2025

مقام: عمران خان کرکٹ سٹیڈیم، پشاور

مقصد: آمدنی کا 100 فیصد حصہ خیبر پختونخوا میں سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے وقف ہو گا۔

پشاور زلمی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ ایک تحریک ہے — جو کھیل، تعلیم اور سماجی فلاحی اقدامات کے ذریعے معاشروں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

’کھیل سے خدمت‘ کے جذبے کے تحت، زلمی ایسے منصوبوں کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے جو امید، اتحاد اور مثبت تبدیلی کی علامت ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ