کوئٹہ ریلوے ٹریک پر ایک دن میں دوسرا دھماکہ، 4 زخمی: پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک بوگی الٹ گئی  جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر منگل کو دوسرا دھماکہ ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس کے چار مسافر زخمی ہوئے ہیں اور پانچ بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک بوگی الٹ گئی  جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔

ایس ایچ او دشت اختر محمد نے صحافی محمد عیسیٰ کو بتایا کہ ’منگل کی صبح بھی اسی علاقے میں ڈیگاری کراس پر ٹریک کو بم دھماکے اڑایا گیا تھا۔ جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین کو کوئٹہ سٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔‘

جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ کولپور کے مقام پر ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے ایک بوگی مکمل طور پر الٹ گئی جبکہ دیگر چار بوگیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او لیویز فورس اختر بلوچ  نے اینڈپیڈنٹ اردو کو بتایا  ٹریک پر دھماکے کی وجہ سے ایک بوگی الٹ گئی ، چار ڈی ریل ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ  زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا اور واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل رواں برس 11 مارچ 2025 کو مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر ضلع بولان کے علاقے میں حملہ کر کے 450 کے قریب مسافروں کو یرغمال بنا لیا، جن میں سے سکیورٹی ذرائع کے مطابق بعد ازاں 155 کو رہا کروا لیا گیا جبکہ 27 حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک مسافر نے بتایا تھا کہ ’مسلح افراد شناختی کارڈ چیک کر کے تصدیق کر رہے تھے کہ کون صوبے سے باہر کا ہے۔‘

پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ’جعفر ایکسپریس پر حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔‘

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے بتایا ہے کہ منگل کو دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ریلوے کنٹرول کے مطابق ٹرین میں 270 کے قریب مسافر سوار تھے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ’واقعے کے فورا بعد  امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور الٹ جانے واے ڈبے سے زخمی اور پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان