یورپی پارلیمان کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

سٹراسبرگ کو یورپی پارلیمان کا سرکاری صدر مقام سمجھا جاتا ہے وہیں دوسری جانب برسلز میں مختصر اجلاس منعقد ہوتے ہیں اور کمیٹیوں کے اجلاس و سیاسی گروپوں کی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

یورپی پارلیمان یورپ کا ایک اہم ترین ادارہ سمجھا جاتا ہے جس کا کام یورپ کے 27 ممالک کے لیے مشترکہ قانون سازی کرنا ہے۔ یہ پارلیمان یورپی شہریوں کے ووٹ سے منتخب ہونے والے نمائندوں یا اراکین پر مشتمل ہوتی ہے۔

1952 میں قائم ہونے والی یورپی پارلیمان نے 1979 سے براہ راست انتخابات کے ذریعے نمائندے منتخب کرنا شروع کیے اور ہر پانچ سال بعد یورپی یونین کے تمام رکن ممالک میں الیکشن یا انتخابات ہوتے ہیں، جس کے لیے ہر ملک کی آبادی کے لحاظ سے اسے نشستیں دی جاتی ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کی نشستیں دو شہروں میں ہوتی ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس فرانس کے شہر سٹراسبرگ اور بیلجیئم کے شہر برسلز میں واقع پارلیمان میں ہوتے ہیں۔ جہاں ایک جانب سٹراسبرگ کو یورپی پارلیمان کا سرکاری صدر مقام سمجھا جاتا ہے تو دوسری جانب برسلز میں مختصر اجلاس منعقد ہوتے ہیں اور کمیٹیوں کے اجلاس و سیاسی گروپوں کی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو نے حال ہی میں بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمان کا دورہ کیا، جہاں پارلیمان کے حکام نے بتایا کہ اس ایوان میں تقریباً 800 نشستیں ہیں، جن پر پارلیمان کے کل 705 اراکین براجمان ہوتے ہیں، جبکہ دیگر نشستیں خصوصی مہمانوں کے لیے مختص ہوتی ہیں۔

یورپی پارلیمان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پارلیمان کا بنیادی کام یورپی کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے قوانین پر بحث اور منظوری دینا ہے۔ یہ پارلیمان بجٹ کی منظوری، بین الاقوامی معاہدوں پر رائے اور یورپی کمیشن کی نگرانی کرتا ہے۔

حالانکہ یورپی پارلیمان قانون سازی میں شریک ہوتی ہے لیکن وہ خود سے قانون تجویز نہیں کر سکتی۔ یہ کام یورپی کمیشن کا ہے، تاہم پارلیمان کو قانون کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

حکام کے مطابق یورپی پارلیمان یورپ میں جمہوریت کی علامت سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے شہری براہ راست یورپی یونین کے فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین