برطانیہ کا امریکی ایف بی آئی کی طرز پر فورس بنانے کا منصوبہ

یہ فورس پیچیدہ تحقیقات جیسے کہ انسداد دہشت گردی، فراڈ، آن لائن بچوں کے استحصال اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کی ذمہ دار ہو گی۔

18 مئی، 2025 کو لاس اینجلس فیڈرل بلڈنگ میں ایف بی آئی کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

برطانوی حکومت نے اتوار کو کہا کہ وہ اس ہفتے ایک نئے قومی پولیس فورس کے قیام کا منصوبہ پیش کرے گی، جسے ’برٹش ایف بی آئی‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

یہ فورس پیچیدہ تحقیقات جیسے کہ انسداد دہشت گردی، فراڈ، آن لائن بچوں کے استحصال اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کی ذمہ دار ہو گی۔

نیشنل پولیس سروس کے تحت دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے والی موجودہ ایجنسیاں، پولیس ہیلی کاپٹرز، سڑکوں کی نگرانی اور انگلینڈ و ویلز کے ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹس کو ایک ہی چھتری تلے لایا جائے گا۔

وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ یہ نیا ادارہ انگلینڈ اور ویلز کی 43 مقامی پولیس فورسز پر سے بوجھ کم کرے گا، جس سے وہ اپنی حدود میں روزمرہ کے جرائم پر پوری توجہ دے سکیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا ’کچھ مقامی فورسز کے پاس جدید پیچیدہ جرائم، جیسے فراڈ، آن لائن بچوں کے استحصال یا منظم جرائم پیشہ گروہوں، کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری مہارت یا وسائل موجود نہیں۔

انہوں نے کہا موجودہ نظام ’ایک مختلف صدی کے لیے بنایا گیا تھا‘ اور نئی فورس نہ صرف ’عالمی معیار کی مہارت‘ کو اپنی طرف کھینچے گی بلکہ خریداری کے عمل کو ایک قومی ادارے کے تحت لانے سے اخراجات میں کمی بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مکمل تجاویز پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔ متوقع تبدیلیوں میں انگلینڈ اور ویلز میں پولیس فورسز کی تعداد میں کمی اور پولیس افسران کی بھرتی اور نظم و نسق کے طریقہ کار میں اصلاحات شامل ہیں۔

تبدیلی کے امکان کو پولیس حلقوں میں وسیع پیمانے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے، جو انسدادِ دہشت گردی کی قیادت کرتی ہے، اس قومی سروس کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا