حادثات، گرفتاریاں: ٹائیگر ووڈز کے عروج و زوال کا سلسلہ جاری

دنیا کے معروف گالف کھلاڑی گذشتہ دو دہائیوں سے متعدد سکینڈلز کا مرکز رہے ہیں۔

امریکی گالف کھلاڑی ٹائیگر ووڈز برطانوی اوپن گالف چیمپئن شپ کے 152ویں ایڈیشن کے دوسرے دن سکاٹ لینڈ کے جنوب مغربی ساحل پر واقع رائل ٹرون میں 19 جولائی 2024 کو کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

ٹائیگر ووڈز گذشتہ جمعہ کی دوپہر فلوریڈا میں ایک اور کار حادثے کا شکار ہو گئے، جس سے ان کے شان دار کھیلوں کے کیریئر کے دوران تنازعات کی طویل فہرست میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے۔

دنیا کے مشہور گالف کھلاڑی گذشتہ 20 برسوں میں کئی سکینڈلز کے مرکز رہے ہیں، جن میں دیگر گاڑیوں کے تصادم، گرفتاریاں، چوٹیں اور ازدواجی بے وفائیاں شامل ہیں۔

تازہ واقعہ مارٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے فوراً بعد جیوپیٹر آئی لینڈ پر پیش آیا، جو وہی علاقہ ہے جہاں ووڈز رہتے ہیں۔ یہ واقعہ 2026 کے ماسٹرز ٹورنامنٹ کے آغاز سے دو ہفتے سے بھی کم وقت پہلے پیش آیا۔

موقع کی ایک تصویر میں ایک گاڑی کو ڈرائیور کی سائید پر گر ہوا دکھایا گیا، تاہم حکام کے مطابق تصادم میں دو گاڑیاں ملوث تھیں۔

جمعہ کی دوپہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرف جان بوڈنسیئک نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ووڈز ایک گہرے رنگ کی لینڈ روور ’تیز‘ سے چلا رہے تھے جب انہوں نے ایک ٹرک کو ٹکر ماری جو ایک ٹریلر کھینچ رہا تھا۔

ٹرک کے ڈرائیور نے بتایا کہ وہ دو رویہ سڑک سے اپنے گھر کے داخلی راستے کی طرف مڑنے والا تھا کہ اس نے آئینے میں دیکھا کہ ووڈز اس کی طرف بڑھ رہے ہیں اور آخری لمحے میں اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرک موڑ دیا تاکہ مکمل تصادم سے بچا جا سکے۔

بوڈنسیئک نے کہا، ’موقع پر ہمارے پاس ماہرین تھے جو ان کا جائزہ لے رہے تھے اور ان کا خیال ہے کہ وہ شراب کے اثر میں نہیں تھے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’ان کے خیال میں وہ کسی قسم کی دوا یا منشیات کے زیر اثر ہو سکتے ہیں۔‘ تاہم گالف کھلاڑی نے سانس کے ٹیسٹ میں تعاون کیا۔

یہ بھی تصدیق کی گئی کہ گالف کھلاڑی کی گاڑی میں کوئی دوا نہیں ملی۔

کیلیفورنیا کار حادثہ 2021

فروری 2021 میں ووڈز ایک سنگین کار حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں انہیں ’ٹانگوں کی متعدد چوٹیں~ آئیں تھیں۔

لاس اینجلس کے قریب رانچو پالوس ورڈیز میں پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فائر فائٹرز کو انہیں ان کی جنسس جی وی 80 ایس یو وی سے نکالنے کے لیے اوزار اور کلہاڑی استعمال کرنا پڑے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں صرف ان ہی کی گاڑی شامل تھی جو الٹ گئی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس وقت ووڈز مقابلوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے کیونکہ وہ ایک ماہ قبل ہونے والی اپنی پانچویں کمر کی سرجری کے بعد بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے۔ تاہم وہ پی جی اے ٹور کے جینسس انویٹیشنل میں میزبان کے طور پر موجود تھے جہاں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی سال ماسٹرز میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا، ’میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، تھوڑا اکڑاؤ ہے۔ ایک اور ایم آر آئی ہونا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ زخم مکمل طور پر بھر گیا ہے، پھر میں مزید سرگرمیاں شروع کر سکوں گا۔ ابھی جم جا رہا ہوں اور بحالی کے معمول کے کام کر رہا ہوں۔‘

نشے کی حالت میں ڈرائیونگ

مئی 2017 میں ووڈز کو فلوریڈا کے پام بیچ کاؤنٹی میں گرفتار کیا گیا جب انہیں میموریل ڈے کے موقع پر اپنی مرسڈیز بینز میں سٹیئرنگ پر سویا ہوا پایا گیا۔

طبی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم میں پانچ مختلف ادویات موجود تھیں جن میں درد کش ادویات، زینیکس، نیند کی دوا اور چرس کا جز شامل تھا۔ اس طرح کا امتزاج بے ہوشی اور ذہنی الجھن پیدا کر سکتا ہے۔

انہیں ان کے گھر سے تقریباً پندرہ میل دور صبح سویرے گاڑی میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، جو سڑک کے کنارے عجیب انداز میں کھڑی تھی اور ڈرائیور کی جانب سے خراب تھی۔

جب پولیس نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، اور وہ ہوش کے ٹیسٹ میں لڑکھڑا گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی چوتھی کمر کی سرجری کے بعد درد سے نمٹنے کے لیے ادویات لے رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے جسم میں شراب نہیں پائی گئی۔

بعد ازاں انہوں نے لاپروا ڈرائیونگ کا اعتراف کیا لیکن ایک پروگرام مکمل کرنے پر ان کا ریکارڈ صاف کر دیا گیا۔

2009 بے وفائی کے انکشافات

2009 میں ووڈز نے تھینکس گیونگ کے موقع پر اپنی گاڑی فائر ہائیڈرنٹ سے ٹکر کے بعد ایک درخت سے جا ٹکرائے، جس کے بعد ان کی اہلیہ ایلن نورڈیگرین کے ساتھ بے وفائی کے انکشافات سامنے آئے۔

وہ اپنی فلوریڈا رہائش گاہ سے کیڈیلاک ایسکیلیڈ میں جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ بعد میں ان کے چہرے پر معمولی زخموں کا علاج کیا گیا اور انہیں لاپروائی سے ڈرائیونگ پر چالان دیا گیا۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ نورڈیگرین حادثے سے پہلے گالف کلب لیے ان کا پیچھا کر رہی تھیں اور انہوں نے گاڑی کا پچھلا شیشے توڑ دیا، تاہم دونوں نے ان دعوؤں کی تردید کی اور ووڈز نے کہا کہ دراصل انہوں نے انہیں حادثے کے بعد گاڑی سے نکالنے میں مدد دی۔

شدید میڈیا قیاس آرائیوں کے بعد انہوں نے بیان جاری کیا جس میں اس واقعے کو ’ذاتی معاملہ‘ قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ اس سال مزید ٹورنامنٹس میں حصہ نہیں لیں گے۔

چند دن بعد وائس میل ریکارڈنگ سامنے آئیں جس کے بعد انہیں مزید بیان دینا پڑا، جس میں انہوں نے متعدد تعلقات کا اعتراف کیا اور پیشہ ورانہ گالف سے ’غیر معینہ مدت کے وقفے‘ کا اعلان کیا۔

اس واقعے کے بعد انہوں نے کئی سپانسرشپ معاہدے کھو دیے، مسیسیپی میں بحالی مرکز گئے اور پانچ ماہ تک گالف نہیں کھیلی۔ اگست 2010 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔کیریئر اور چوٹیں

995 کے ماسٹرز میں بطور شوقیہ کھلاڑی حصہ لیا جہاں وہ اکتالیسویں نمبر پر رہے۔

بیس برس کی عمر میں وہ پیشہ ور بنے اور فوراً سپر سٹار بن گئے۔ اگسٹا میں انہوں نے دو سال بعد اپنی پہلی بڑی کامیابی حاصل کی، جو بعد میں پندرہ بڑے ٹائٹلز تک پہنچی۔

سن 2000 میں انہوں نے مسلسل چھ فتوحات حاصل کیں، تاہم دہائی کے اختتام پر ان کا جسم مسائل کا شکار ہونے لگا۔

2005 کے ماسٹرز میں اگسٹا کے ہرے میدانوں پر ان کا یادگار شاٹ ان کے کیریئر کے نمایاں ترین لمحات میں شمار ہوتا ہے، جس کے بعد ان کی مشہور مٹھی لہرانے کی خوشی دیکھی گئی۔

2008 کے امریکی اوپن میں بھی انہوں نے فتح حاصل کی، باوجود اس کے کہ انہیں گھٹنے کی بڑی سرجری اور ٹانگ کی ہڈی میں دراڑ کا سامنا تھا۔

چوٹوں اور ذاتی مشکلات کے باوجود انہوں نے 2012 اور 2013 میں شان دار واپسی کی، تاہم بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی کا سلسلہ رکا رہا۔

2014 میں کمر کی پہلی سرجری کے بعد ان کا کیریئر متاثر ہوا اور وہ عالمی درجہ بندی میں بہت نیچے چلے گئے۔

2015 اور 2016 میں مزید سرجریز ہوئیں جس کے باعث وہ طویل عرصے تک کھیل سے دور رہے، جبکہ 2017 میں ایک اور سرجری نے ان کی واپسی کو مزید مشکل بنا دیا۔

© The Independent

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل