گالف چیمپیئن ٹائیگر ووڈز بیٹے چارلی کی کارکردگی پر خوش

یو ایس اے ٹوڈے ڈاٹ کام کے مطابق چارلی ووڈز کا کھیل اتنا ہی شاندار ہے جتنا ان کے والد کا اس وقت تھا جب وہ گالف کے کھیل میں ابھرتے ہوئے سٹار تھے۔

17 دسمبر، 2023 کی اس تصویر میں گالف سٹار ٹائیگر ووڈز اپنے بیٹے چارلی ووڈز کے ساتھ پی این سی چیمپیئن شپ کے دوران(اے ایف پی)

گالف کے نامور امریکی کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کے بیٹے چارلی ووڈز نے پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ پی این سی چیمپیئن شپ میں دھوم مچا دی۔

امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے ڈاٹ کام کے مطابق چارلی ووڈز کا کھیل اتنا ہی شاندار ہے جتنا ان کے والد کا اس وقت تھا جب وہ گالف کے کھیل میں ابھرتے ہوئے سٹار تھے۔

ہفتے کے اختتام پر گالف کے 14 سالہ کھلاڑی چارلی ووڈز اور ان کے والد سپر سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز نے اورلینڈو، فلوریڈا میں رٹز کارلٹن گالف کلب میں پی این سی چیمپیئن شپ میں حصہ لیا جہاں ٹیم ووڈز، ٹیم لینگر کے بعد پانچویں نمبر پر رہی۔ ٹیم لینگر نے ٹورنامنٹ دو سٹروک سے جیتا۔

پی این سی چیمپیئن شپ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں گالف چیمپیئنز اپنے بیٹے یا بیٹی کے ساتھ مل کر بطور ٹیم اس میں حصہ لیتے ہیں۔

اتوار کو کھیل کے آخری راؤنڈ میں چارلی ووڈز نے نویں ہول پر شاندار شاٹ لگائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وہ ایک ہی سٹروک میں گیند کو ہول کے اندر پہنچانے میں کامیاب رہے۔

اس کامیابی پر انہوں نے ہوا میں اسی انداز میں مکا لہرا جس طرح ان کے والد کامیابی پر مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹائیگر ووڈز نے بیٹے کی جانب سے شاندار کھیل کے مظاہرے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کراؤڈ کے ساتھ مل کر تالیاں بجائیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب چارلی نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی ہو۔

امریکہ میں گالف کے مقبول میگزین گالف ڈائجسٹ کے مطابق نوجوان چارلی ووڈز فٹ بال بھی کھیلا اور 2020 میں کوویڈ 19 کے وبائی مرض کے دوران سنجیدگی کے ساتھ گالف کی طرف متوجہ ہو گئے۔

گذشتہ ماہ چارلی نے بکانیئرز کہلانے والی  بینجمن سکول کی ٹیم کے ساتھ مل کر فلوریڈا ہائی سکول ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کلاس اے سٹیٹ چیمپیئن شپ جیتی۔

’سی ڈب‘ کے نام سے معروف  نئے کھلاڑی چارلی ووڈز کا سکور 78 اور 76 رہا۔ انہوں نے چوتھی مرتبہ سٹیٹ چیمپیئن شپ گالف ٹرافی اپنے نام کی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل