ٹائیگر ووڈز کی واپسی

ان کی کھیل میں واپسی 14 ماہ بعد گاڑی کے شدید حادثے کے بعد ممکن ہوئی جس میں خدشہ تھا کہ وہ اپنی دائیں ٹانگ کھو دیں گے۔

آگسٹا نیشنل کورس پر 17 ماہ میں اپنے پہلے ٹاپ فلائٹ مسابقتی راؤنڈ میں کھیل رہے ٹائیگر ووڈز (اے ایف پی)

ٹائیگر ووڈز نے جمعرات کو ریکارڈ چھٹے ماسٹرز ٹائٹل کے لیے اپنی کوشش کا آغاز کیا ہے۔ ان کی کھیل میں واپسی 14 ماہ قبل گاڑی کے شدید حادثے کے بعد ممکن ہوئی جس میں خدشہ تھا کہ وہ اپنی دائیں ٹانگ کھو دیں گے۔

عالمی رینکنگ میں 973 ویں نمبر پر آنے والے 46 سالہ کھلاڑی نے منگل کو کہا کہ ان کے خیال میں ان کا کھیل 16ویں بڑی چیمپئن شپ جیتنے کے لیے کافی اچھا ہے۔

لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی جراحی سے جوڑی گئی ٹانگ کے بارے میں واضح نہیں جو 7,510 گز کے آگسٹا نیشنل کورس پر 17 ماہ میں اپنے پہلے ٹاپ فلائٹ مسابقتی راؤنڈ میں کیسے چلے گی۔

امریکہ میں حکام کا اس وقت کہنا تھا ریاست کیلی فورنیا میں پیش آنے والے بڑے حادثے کے بعد گولف کے کھلاڑی ٹائیگر ووڈز ’خوش قسمت ہیں کہ زندہ بچ گئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی حکام نے کہا تھا کہ حادثے کی جائے وقوعہ پر پہنچنے پر انہیں ٹائیگر ووڈز ہوش میں ملے مگر ان کی ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں تھیں۔

حکام کے مطابق جب وہ کیلی فورنیا کے علاقے رینچو پالو وردیس میں جائے حادثہ پر پہنچے تو 45 سالہ ٹائیگر ووڈز کی حالت ’تشویش ناک‘ تھی لیکن وہ ہوش میں تھے اور ان کے ساتھ بات چیت کر سکتے تھے۔

ووڈز کی کار ایک ڈھلواں اور بل کھاتی ہوئی سڑک پر نیچے کی طرف جا رہی تھی جب حادثے کا شکار ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی اور پھر قلابازیاں کھاتی ہوئی جھاڑیوں اور درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے مقام سے 15 میٹر (50 فٹ) کے فاصلے پر رہنے والے ہمسائے نے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 12 منٹ (تین بج کر 12 منٹ،جی  ایم  ٹی) پر 911 پر امدادی سروس کو فون کیا تھا۔

سڑک کا وہ حصہ جہاں حادثہ پیش آیا وہ حادثوں کی وجہ سے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل