’کرپٹو برو‘ نے پاکستان کو ٹرمپ کی دنیا میں اہم مقام دلانے میں کیسے مدد کی؟ رپورٹ

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کے طور پر نیا کردار ورلڈ لبرٹی فنانشل کی طویل پیش قدمی کے بعد سامنے آیا جو صدر ٹرمپ کا کرپٹو منصوبہ ہے۔

پانچ دسمبر، 2025 کو پاکستان ورچوئل ایسٹس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پاکستان وارا) کے ایکس پر جاری اس تصویر میں بلال بن ثاقب دبئی میں بائنانس بلاک چین ویک کے ایک پینل میں شریک ہیں 

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کے طور پر نیا کردار ورلڈ لبرٹی فنانشل کی طویل پیش قدمی کے بعد سامنے آیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرپٹو منصوبہ ہے۔

بلوم برگ کی پیر کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے دل میں ایک شاہانہ عمارت میں جنوری میں پاکستان کی طاقت ور قیادت ایک خصوصی مہمان کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوئے اور وہ شخصیت تھی زکریا وٹکوف، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جو صدر ٹرمپ کے کرپٹو پلیٹ فارم کے شریک بانی ہیں۔

اعلیٰ مہمانوں کی فہرست نے اس تقریب کو ایک ریاستی دورے کی شکل دی جبکہ یہ سٹیبل کوائن کے معاہدے کے لیے تھی، جس میں مالی کمٹمنٹ شامل نہیں تھی۔

ایک گروپ فوٹو میں 32 سالہ زکریا وٹکوف کو پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل آصف منیر کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا۔

خود کو  ’کرپٹو برو‘ کہنے والے 35 سالہ بلال بن ثاقب نے کالج میں تعلیم کے دوران تین نوکریاں کیں، جن میں ٹوائلٹ صاف کرنا بھی شامل تھا۔

اس تقریب میں انہوں نے زکریا وٹکوف اور دیگر ورلڈ لبرٹی فنانشل کے حکام کے دورے کو ’پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لانے‘ میں مددگار قرار دیا۔

اسلام آباد میں امریکی صدر کے خاندان کے کاروبار کے لیے ریڈ کارپٹ کی تقریب نے ایک اہم جغرافیائی سیاسی تعلق کی بڑھتی ہوئی گہرائی کو واضح کیا، جس میں پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ایسی جنگ میں جو عالمی معیشت کو ہلا سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال نسبتاً غیر معروف رہنے والے ثاقب اچانک بااثر افراد میں شامل ہو گئے۔

انہوں نے بائننس ہولڈنگز کے بانی چانگ پینگ ژاؤ  سمیت کئی کرپٹو لیڈروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔

وہ کیتھی ووڈ، بٹ کوائن ارب پتی مائیکل سیلر اور ال سلواڈور کے صدر نییب بوکیل جیسے شخصیات کے ساتھ بھی رابطے میں رہے، جنہوں نے 2021 میں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دیا اور سٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو فنڈ قائم کیا۔

تاہم ان کا سب سے زیادہ فائدہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ قریبی تعلقات سے ہوا۔

گذشتہ ماہ بلال نے فلوریڈا کے مارا-لاگو کلب میں زکریا وٹکوف اور دیگر کمپنی کے حکام کے ساتھ سیلفی پوسٹ کی جبکہ اسی دوران پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مین ہٹن کے روزویلٹ ہوٹل کی بحالی کے لیے معاہدہ کیا، جو سٹیو وٹکوف نے طے کیا تھا۔

بلال بن ثاقب نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’کرپٹو کی وجہ سے دروازے کھل گئے۔ نئی گفتگو شروع ہوئی، اعتماد پیدا ہوا۔ ہمیں دوبارہ برانڈ بنانے کا موقع ملا۔‘

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری انا کیلی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ توانائی، اہم معدنیات اور انسداد دہشت گردی سمیت کئی مشترکہ موضوعات پر کام کر رہا ہے۔

پاکستان کے کرپٹو اپنانے اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کیلی نے کہا کہ ’کوئی مفاد کا ٹکراؤ نہیں۔‘

پاکستان کے لیے یہ سب ایک قابلِ ذکر تبدیلی کا سبب ہے۔

بلا بن ثاقب کے مطابق ان تمام کوششوں کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل میں ٹیکنالوجی کی مہارتیں بڑھانا ہے تاکہ وہ معیشت کو ترقی دے سکیں اور ہر چند سال بعد عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس امداد کے لیے نہ جانا پڑے۔

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت