سعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے: ترجمان فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘

پاکستانی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تناظر میں جمعرات کو کہا ہے کہ سعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انڈیا کے ساتھ گذشتہ برس مئی میں ہونے والی جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ اگر انڈیا دوبارہ کوئی جارحیت کرتا ہے تو دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی کیا پوزیشن ہوگی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر 2025 میں ریاض میں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ 

جمعرات کو تینوں مسلح افواج کے افسران کی مشترکہ بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں ’نہایت گہری‘ اور ’کثیر الجہت‘ ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا: ’ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ یہ بہت جذباتی تعلقات ہیں۔‘

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’یہ جو سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ ہے، یہ دہائیوں پرانے تاریخی گہرے تعلقات کا منشور ہے، پاکستان اور ریاست سعودی عرب کے اور یہ کثیر الجہت ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’باقی ایک چیز یہ واضح ہو جانی چاہیے کہ یہ جو محافظینِ حرمین و شریفین کا اعزاز ہے، یہ پاکستان کے ہر بچے، ہر مسلمان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اور اس کی افواج کو چنا۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

ترجمان فوج کے مطابق:  ’حرمین و شریفین کے اوپر اگر کوئی خطرہ آتا ہے، اس کی حفاظت کے لیے اور حرمین و شریفین کی جو حفاظت ہے وہ سعودی عرب کی قومی سلامتی کے ساتھ جڑی ہے۔ سعودی عرب کو کوئی خطرہ، وہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے اور اسی طرح جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے مشترکہ ہے۔ ’اس کے کیا مندرجات ہوتے ہیں، یہ معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور انہیں بتایا نہیں جا سکتا۔‘

آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا: ’ہمیں بڑا واضح حکم ہے اللہ کا کہ اپنا عہد پورا کرو کیونکہ آپ سے اپنے عہد کے بارے میں سوال کیا جائے گا تو ہم اپنا عہد پورا کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم اس پر عمل کریں گے، جو ہم نے وعدہ کیا ہوتا ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان