کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی حملے کے بعد پروازیں معطل: سول ایوی ایشن

کویت سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی حملوں میں کویت ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی یکم جون 2026 کو مرحلہ وار بحالی کے بعد مسافروں کو دیکھا جا سکتے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

کویت کی سول ایوی ایشن نے بدھ کو کہا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ایرانی حملے کے بعد ایئر ٹریفک اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ فلائٹس کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

کویت سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی حملوں میں کویت ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کونا کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان عبداللہ الراجحی کا کہنا ہے کہ ’ایرانی میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ حکام مقررہ ہنگامی طریقہ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹ رہے ہیں تاکہ عملے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ہوائی اڈے کی سہولیات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

دوسری جانب کویت کی وزارت دفاع نے بھی بدھ کو تصدیق کی کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر ’دشمن ڈرونز‘ نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب گذشتہ رات ملک ایرانی جارحیت کی زد میں آیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارتِ دفاع کے ترجمان سعود العطوان نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

ادھر امریکی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے خلیج میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک لہر کو ’کامیابی سے ناکام بنایا‘ اور ایران کے جزیرہ قشم پر اپنے دفاع میں حملے بھی کیے۔

یہ حالیہ کشیدگی ایسے کئی واقعات کی تازہ ترین کڑی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد بھی یہ تنازع تعطل کا شکار ہے، ایک کمزور جنگ بندی برقرار ہے جبکہ آبنائے ہرمز اب بھی بڑی حد تک بحری آمدورفت کے لیے بند ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے منگل کو ایک بیان میں کہا: ’ایران نے خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم کوئی بھی اپنے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔‘

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے جزیرہ قشم پر حملے کے جواب میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا