خلیج کی صورت حال پر کسی غیر ملکی میڈیا سے بات نہیں کی: انٹیلی جنس حکام

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس حکام نے خلیجی خطے سے متعلق غیر ملکی میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں۔

29 جون 2026: ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ طیارہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کے فلائٹ ڈیک پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ (اے ایف پی)

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس حکام نے خلیجی خطے سے متعلق غیر ملکی میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس حکام  نے خلیجی خطے میں فوجی پیش رفت سے متعلق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان معاملات پر کسی بھی غیر ملکی خبر رساں ادارے سے رابطے کی واضح تردید کی ہے۔

یہ ردِعمل جرمن خبر رساں ادارے فرینکفرٹر آلگمائنے سائٹنگ (FAZ) کی جانب سے ڈوئچے پریسے ایجننسی (dpa) کے ذریعے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں مبینہ طور پر ’اسلام آباد کے سکیورٹی حلقوں‘ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایران میں ممکنہ امریکی زمینی فوجی کارروائی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع نے رپورٹ اور اس میں کیے گئے تمام حوالوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹیلی جنس ذرائع نے کہا کہ  ’پاکستانی انٹیلی جنس یا کسی سرکاری ذریعے نے خلیجی صورت حال کے حوالے سے کسی غیر ملکی میڈیا ادارے سے کوئی بات نہیں کی۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’پاکستانی ذرائع‘ کے حوالے سے کی جانے والی تمام نسبتیں فرضی، خیالی اور خود ساختہ ہیں۔‘

انٹیلی جنس ذرائع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر اسلام آباد کا مؤقف صرف باضابطہ اور مجاز ریاستی ذرائع کے ذریعے ہی بیان کیا جاتا ہے۔

انہوں نے حساس علاقائی صورت حال کے تناظر میں من گھڑت اور غیر مصدقہ حوالوں پر انحصار کرنے سے بھی خبردار کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان