گوگل نے اپنے سمارٹ فونز کی جدید ترین جنریشن متعارف کرواتے ہوئے پکسل 11، پکسل 11 پرو اور پکسل 11 پرو ایکس ایل پیش کر دیے ہیں۔ ان تمام فونز کو شاندار نئے فیچرز کے ساتھ 2026 کے لیے نئے انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے نئے ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر سے مزین ان تینوں فونز میں نئے ڈیزائن کی کیمرہ بار، بہتر ڈسپلے، طویل بیٹری لائف اور بہتر کیمرے دیے گئے ہیں، جب کہ ان میں جیمینائی پر مبنی کئی نئے فیچرز بھی موجود ہیں۔ کیمرے میں نیا فیچر ’میجک کیپچر‘ شامل کیا گیا ہے۔
گوگل پکسل 11 پرو اور پکسل 11 پرو ایکس ایل ہمیشہ کی طرح گوگل کی روایتی پہچان برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی پشت پر پکسل کی مشہور کیمرہ بار موجود ہے۔ تاہم اب یہ شیشے کی ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلی زیادہ ہموار سلیب ہے، جو دھاتی فریم کے ساتھ یکجان ہو جاتی ہے۔
فون کے ڈیزائن میں سب سے بڑا اضافہ ’ہائی لائٹ‘ نامی فیچر ہے جو بنیادی طور پر حریف اینڈروئیڈ فون بنانے والی کمپنی نتھنگ سے لیا گیا ہے۔ نتھنگ کے ’گلف انٹرفیس‘ کی طرح، اب کیمرہ فلیش کے گرد ایمبیئنٹ ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں، جو فون کو الٹا رکھنے پر مختلف رنگوں میں چمکتی ہیں۔
آپ اپنے پسندیدہ کانٹیکٹس کے لیے مخصوص رنگ مقرر کر سکتے ہیں، جس کی مدد سے آپ فون اٹھائے بغیر دیکھ سکتے ہیں کہ کون کال کر رہا ہے۔ یہ لائٹس اس بات کو ظاہر کرنے کے لیے بھی جلتی بجھتی ہیں کہ جیمینائی کب سن رہا ہے، سوچ رہا ہے یا جواب دے رہا ہے۔
پکسل 11 پرو میں سامنے کی طرف 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی سپر ایکچوا ڈسپلے دیا گیا ہے اور پرو ایکس ایل میں 6.8 انچ کا بڑا پینل موجود ہے۔
دونوں میں ایک سے 120 ہرٹز کا اڈاپٹیو ریفریش ریٹ دیا گیا ہے اور ان کی پیک برائٹنس 3600 نٹس تک پہنچتی ہے، جس کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ یہ پہلے کی نسبت نو فیصد زیادہ روشن ہے، جب کہ نئی اینٹی سکریچ کوٹنگ خراشوں کے خلاف دوگنی سے زیادہ مزاحمت کرتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹرپل کیمرہ سسٹم کی بات کی جائے تو گوگل نے 50 میگا پکسل کے مین کیمرے کو ایک نئے اور بڑے 1/1.3 انچ کے سینسر سے اپ گریڈ کر دیا ہے۔
اس میں 48 میگا پکسل کا نیا ٹیلی فوٹو لینز دیا گیا ہے جس کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ یہ پہلے کی نسبت 32 فیصد زیادہ روشنی جذب کرتا ہے اور اب 120 ایکس تک زوم کر سکتا ہے۔
انسٹنٹ نائٹ سائٹ کا فیچر کم روشنی میں 4.5 گنا زیادہ تیزی سے تصاویر کھینچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ گوگل کا پرو سٹیبل ویڈیو فیچر ایٹ کے (8K) تک کی مستحکم فوٹیج بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ سامنے کی طرف آٹو فوکس کے ساتھ 42 میگا پکسل کا ایک زبردست الٹرا وائیڈ سیلفی کیمرہ موجود ہے۔
گوگل کا دعویٰ ہے کہ آپ دونوں ماڈلز کو ایک بار چارج کر کے 30 گھنٹے سے زیادہ استعمال کر سکتے ہیں۔ چھوٹے پکسل 11 پرو کی 4850 ایم اے ایچ بیٹری کے مقابلے میں گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل میں 5,115 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ پکسل 11 پرو 30 واٹ کے چارجر سے تقریباً 30 منٹ میں 55 فیصد تک چارج ہو سکتا ہے۔ پکسل 11 پرو ایکس ایل 45 واٹ کے چارجر سے اتنے ہی وقت میں 75 فیصد تک چارج ہو سکتا ہے اور یہ دونوں فونز 25 واٹ کی میگنیٹک چارجنگ کے لیے ’پکسل سنیپ‘ سرٹیفائیڈ ہیں۔
پکسل 11 کے فیچر
۔ پروسیسر ٹینسر جی 6۔
۔ ریم صرف 12 جی بی۔
۔ نئی کیمرہ بار، بہتر سکرین، طویل بیٹری لائف اور جیمینائی پر مبنی نئے فیچرز پکسل 11 کا حصہ ہیں۔
پکسل 11 پرو کے فیچر
۔ سکرین 6.3 انچ ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی سپر ایکچوا۔ ایک سے 120 ہرٹز اڈاپٹیو ریفریش ریٹ اور 600 نٹس برائٹنس۔
۔ شیشے کی ہموار سلیب جو دھاتی فریم سے جڑی ہے اور خراشوں سے بچاؤ کے لیے نئی اینٹی سکریچ کوٹنگ۔
۔ کیمرہ فلیش کے گرد ایمبیئنٹ ایل ای ڈی لائٹس جو مختلف رنگوں میں جلتی ہیں۔
۔ بیک کیمرہ، 50 میگا پکسل مین کیمرہ۔ نئے 1/1.3 انچ سینسر کے ساتھ اور 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز 120 ایکس زوم کے ساتھ۔
۔ فرنٹ کیمرہ 42 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سیلفی کیمرہ آٹو فوکس۔ میجک کیپچر، انسٹنٹ نائٹ سائٹ اور ایٹ کے ریکارڈنگ کے لیے پرو سٹیبل ویڈیو۔
۔ بیٹری 4,850 ایم اے ایچ۔ 30 گھنٹے گھنٹے سے زیادہ بیٹری لائف۔
۔ 30 واٹ چارجر سے 30 منٹ میں 55 فیصد چارجنگ اور 25 واٹ میگنیٹک چارجنگ۔
۔ پکسل سنیپ سرٹیفائیڈ۔
پکسل 11 پرو ایکس ایل کے فیچر
۔ سکرین 6.8 انچ ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی سپر ایکچوا پینل ایک سے 120 ہرٹز اڈاپٹیو ریفریش ریٹ اور 3600 نٹس برائٹنس۔
۔ ٹینسر جی 6 پروسیسر۔
۔ پکسل 11 پرو والے تمام جدید کیمرہ اور ڈیزائن فیچرز۔
۔ 5115 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری۔
۔ 30 گھنٹے سے زیادہ بیٹری لائف۔
۔ 45 واٹ چارجر سے 30 منٹ میں 75 فیصد چارجنگ اور 25 واٹ میگنیٹک چارجنگ۔
۔ پکسل سنیپ سرٹیفائیڈ۔
قیمتیں
گوگل پکسل فون چار رنگوں میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔
پکسل 11 پرو بھی چار رنگوں کینین، اولیو، فوگ اور میٹ اوبسیڈین رنگوں میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 1099 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔
اسی طرح بڑا پکسل 11 پرو ایکس ایل بھی انہی چار رنگوں میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 1725 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔
گوگل کے نئے فون 20 اگست 2026 سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔