اجمل قصاب پر بننے والی بولی وڈ فلم 'پراہار‘ کا ٹریلر جاری

للت پربھاکر بنیادی طور پر مراٹھی سینیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور موجودہ دور کے نمایاں مراٹھی اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی فلم 'پراہار: دی اُجول نِکم سٹوری' کا پوسٹر (انسٹاگرام)

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی فلم 'پراہار: دی اُجول نِکم سٹوری' کا ٹریلر منگل کو جاری کر دیا گیا، جس میں خصوصی سرکاری وکیل اجول نِکم کی زندگی اور 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کے مقدمے کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹریلر میں راج کمار راؤ کی اُجول نِکم میں ڈھل جانے والی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے، تاہم ناظرین کی توجہ ایک اور اداکار نے بھی حاصل کی ہے۔ مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار للت پربھاکر اس فلم میں اجمل قصاب کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد ان کے بارے میں جاننے کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

للت پربھاکر کون ہیں؟

للت پربھاکر بنیادی طور پر مراٹھی سینیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور موجودہ دور کے نمایاں مراٹھی اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا، تاہم 2013 میں مقبول ٹی وی ڈرامے 'جُلن ییتی ریشم گاٹھی' سے انہیں وسیع شہرت ملی۔

انہوں نے بطور مرکزی اداکار اپنی فلمی شروعات ہدایت کار پریش موکاشی کی فلم 'چی وا چی ساؤ کا' (2017) سے کی، جس پر انہیں مہاراشٹر اسٹیٹ فلم ایوارڈ بھی ملا۔

اس کے بعد انہوں نے 'ہمپی' (2017) سمیت کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور اپنی جگہ مضبوط کی۔ فلم 'ہمپی' میں ان کی رومانوی کردار نگاری کو خاص طور پر پسند کیا گیا۔

2022 میں وہ ہارر کامیڈی فلم 'زومبی ولی' میں دوہرے کردار میں نظر آئے، جبکہ 'میڈیم سپائسی' اور 'سنی' جیسی فلموں میں ان کی اداکاری کو ناقدین اور مداحوں دونوں نے سراہا۔

للت نے جدید طرز کے تعلقات اور روزمرہ زندگی پر مبنی فلموں میں بھی کام کیا ہے، جن میں 'آرپار' (2025) اور 'سپر ڈوپر' (2026) شامل ہیں۔

فلم 'آرپار' میں اداکاری پر انہیں فلم فیئر مراٹھی کے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، جبکہ اداکارہ ہروتا درگولے کے ساتھ بہترین جوڑی کے لیے زی چترا گورو ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

فلموں کے علاوہ للت پربھاکر نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی نمایاں کام کیا ہے اور وہ 'شانتت کرانتی'، 'پیٹ پوران' اور 'دی رائیکر کیس' جیسی مشہور سیریز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حال ہی میں ای ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں للت پربھاکر نے اجمل قصاب کا کردار ادا کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا: ’کئی وجوہات کی بنا پر یہ ایک چیلنجنگ اور نہایت مشکل کردار تھا۔ سب سے پہلے مجھے قصاب کی نفسیات کو سمجھنا تھا تاکہ میں پردے پر اس کردار کو مؤثر طریقے سے نبھا سکوں۔ مجھے اس کی زبان کے انداز اور باریکیوں کو سمجھنا پڑا کیونکہ وہ ہماری بول چال سے مختلف تھیں۔ اس کے علاوہ مجھے اس کی جسمانی حرکات و سکنات کو بھی اپنانا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میں ہمیشہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جن کا تصور بھی میرے لیے نہ کیا گیا ہو۔ میں خود کو ایسے کرداروں میں دیکھنا پسند کرتا ہوں جو میری معمول کی حدود سے باہر ہوں۔ مجھے اپنی صلاحیتوں کے دائرے کو وسیع کرنا اچھا لگتا ہے۔‘

فلم کس بارے میں ہے؟

فلم میں 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کو خصوصی سرکاری وکیل اُجول نِکم کی نظر سے دکھایا گیا ہے، جنہوں نے حملوں میں زندہ گرفتار ہونے والے واحد دہشت گرد اجمل قصاب کے خلاف مقدمہ لڑا تھا۔

فلم کی ہدایت کاری اویناش ارون نے کی ہے اور یہ 16 اکتوبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں وامیکا گبی، جے دیپ اہلاوت، سکندر کھیراور آشیش ودیارتھی شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فلم