ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی فتح کی وجہ بننے والا قانون بدل دیا گیا

ورلڈ کپ فائنل میں سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے 15، 15 رنز بنائے تھے لیکن زیادہ چوکے لگانے کی وجہ سے فتح انگلینڈ کے نام ہوئی، مگر اب یہ قانون بدل دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان این مورگن  اپنی ٹیم کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی اٹھائے (اےایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی فتح کی وجہ بننے والے باؤنڈری کاؤنٹ قانون کو بدل دیا ہے۔

اس سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے فائنل میچ میں ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور کھیلا جس میں دونوں ٹیموں نے 15، 15 رنز بنائے تھے لیکن زیادہ چوکے لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔

تاہم اب آئی سی سی نے اس قانون کو بدلتے ہوئے آئندہ ہونے والے مقابلوں میں ایسی صورت حال پیش آنے پر اس وقت تک سپر اوور دہرانے کا فیصلہ کیا ہے جب تک میچ کا کوئی نتیجہ نہ نکل آئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئندہ گروپ میچوں میں بھی سپراوور کھیلا جائے گا۔ لیکن گروپ سٹیج پر صرف ایک سپر اوور ہی کھیلا جائے گا، اس کے بعد بھی اگر دونوں ٹیمیں برابر رنز بنا پاتی ہیں تو میچ ٹائی سمجھا جائے گا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔

کرکٹ کے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت میں کھیلے جانے والے 2011 ورلڈ کپ کے دوران سپر اوور متعارف کروایا گیا تھا لیکن اس گذشتہ ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا فیصلہ سپر اوور کی بنیاد پر نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی کا اصرار رہا ہے کہ ’یہ میچ کا ایک دلچسپ اور پرجوش اختتام ہے۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ