برطانیہ کا سب سے بڑا کنبہ 22 ویں بچے کو خوش آمدید کہنے کو تیار

21 بچوں کی والدہ سُو ریڈ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اور شوہر نول کا 22 واں بچہ اپریل میں متوقع ہے۔

اس جوڑے کے پہلے ہی 21 بچے ہیں، 11 لڑکیاں اور 10 لڑکے (ریڈفورڈ فیملی انسٹاگرام)

 

برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان مزید بڑا ہونے والا ہے کیونکہ 21 بچوں کی والدہ سُو ریڈ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر نول اپنے 22 ویں بچے کو خوش آمدید کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جوڑے نے یہ انکشاف ایک یوٹیوب ویڈیو میں کیا جس میں انہوں نے الٹراساؤنڈ سکین کے بعد اعلان کیا کہ 44 سالہ ریڈ فورٹ 15 ہفتوں سے حاملہ ہیں اور اپریل 2020 میں ان کے 22 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ریڈ فورڈ نے ویڈیو میں کہا: ’بنیادی طور پر آج ہم اپنے نئے مہمان کو دیکھنے جا رہے ہیں۔ آٹھ ہفتے قبل لیے گئے آخری سکین میں سب اچھا تھا۔‘

ان کے شوہر کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’یہ صرف ایک بچہ ہے۔‘

اس جوڑے کے پہلے ہی 21 بچے ہیں، 11 لڑکیاں اور 10 لڑکے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Birthday meal out for Phoebe’s birthday #birthdaymeal #gifted

A post shared by Radford Family (@theradfordfamily) on

ریڈ فورڈ نے مئی 1989 میں اپنے پہلے بچے بیٹے کرس کو اس وقت جنم دیا تھا جب وہ خود 14 برس کی تھیں۔ اس جوڑے نے گذشتہ سال اپنے 21 ویں بچے کا استقبال کیا تھا۔

2014 میں ریڈ فورڈ کا ایک حمل ضائع ہو گیا تھا جب وہ حمل کے 23 ہفتے میں تھیں۔

اگرچہ وہ ابھی تک اپنے 22 ویں بچے کی صنف نہیں جانتی ریڈفورڈ نے قیاس کیا کہ ان کا نیا مہمان لڑکا ہو سکتا ہے جس سے لڑکیوں اور لڑکوں کی تعداد برابر ہو جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ جوڑا اپنے 19 بچوں کے ساتھ 10 بیڈرومز کے ایک گھر میں رہتا ہے۔

ان کے دو بڑے بچے 30 سالہ کرس اور 25 سالہ سوفی گھر چھوڑ گئے ہیں۔ سوفی کے اپنے بھی تین بچے ہیں۔

ریڈ فورڈ اس سے قبل 2013 میں ٹیلی ویژن شو’16 چلڈرن اینڈ کاؤنٹنگ‘ میں شرکت کر چکی ہیں۔

اب وہ باقاعدگی سے اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹس پر اپنے اہل خانہ سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کرتی ہیں۔

گذشتہ برس ریڈ فورڈ نے ’ڈیلی میل‘ کو بتایا تھا کہ بعض اوقات اس خاندان کو اپنے بچوں کی تفریح مہنگی پڑتی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Such an amazing day today i can’t even begin to tell you just how proud I am of all our children #myheartissofull

A post shared by Radford Family (@theradfordfamily) on

انہوں نے کہا: ’ہم سنیما جانا پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر چھٹیوں میں جب بچے تھوڑا سا بور ہو جاتے ہیں یا بارش کے دوران ان کے لیے کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن یہ تفریح مہنگی پڑتی ہے دس پاونڈ فی کس تک۔‘

ان کا کہنا تھا: ’ہم اکثر انٹرنیٹ پر مختلف ڈسکاؤنٹ کوڈز کی کھوج میں رہتے ہیں جس سے آپ سستی تفریح حاصل کر سکتے ہیں۔‘

دیگر والدین کو مشورہ دیتے ہوئے ریڈ فورڈ نے کہا: ’ہمارے بہترین دن وہ ہوتے ہیں جب ہم پکنک کے لیے جا رہے ہوتے ہیں یا بچوں کے ساتھ سیر کے لیے کسی پارک یا ساحل سمندر کا رخ کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ بہت سے اچھے دن ہوتے ہیں جن میں خرچہ نہیں ہوتا۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ