بچے کے بارے میں جھوٹ بول کر ہزاروں پاؤنڈ ہتھیانے والی خاتون

برطانیہ کی ایک عدالت میں پیش ہونے والے کیس میں بتایا گیا کہ خاتون نے ایک مرد سے جھوٹ بولا کہ وہ ان کے بچے کی ماں بن چکی ہیں اور اسی بہانے ان سے ہزاروں پاؤنڈ  حاصل کیے۔

برطانیہ کے کورٹ آف اپیل کو بتایا گیا کہ چیلیسی رابرٹس نامی خاتون نے پہلے اپنے شکار کو بتایا کہ وہ ان کے ساتھ جنسی عمل کے بعد حاملہ ہو چکی ہیں اور پھر اسقاط حمل کے لیے رقم کی درخواست کی (روئٹرز فائل)

 

برطانیہ کی ایک عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون نے ایک شخص سے رقم نکلوانے کے لیے اپنے اور ان کے بچے کے وجود کے بارے میں جھوٹ بولا جس کے بعد خاتون کے مطالبات پورے کرنے کے لیے مذکورہ شخص مقروض ہو گئے۔

برطانیہ کے کورٹ آف اپیل کو بتایا گیا کہ چیلیسی رابرٹس نامی خاتون نے پہلے اپنے شکار کو بتایا کہ وہ ان کے ساتھ جنسی عمل کے بعد حاملہ ہو چکی ہی اور پھر اسقاط حمل کے لیے رقم کی درخواست کی۔

اس کے بعد 26 سالہ خاتون متاثرہ شخص کو یہ بتا کر مزید پیسوں کا مطالبہ کرتی رہیں کہ وہ اسقاط حمل کے لیے ڈاکٹر کے پاس نہیں جا سکیں یا ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت منسوخ ہو گیا۔ بعد میں خاتون نے متاثرہ شخص کو بچہ پیدا ہونے کی جھوٹی اطلاع دی۔

کیس میں متاثرہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

چیلیسی رابرٹس انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہو گئیں کہ وہ والد بن چکے ہیں اور پھر انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور انہیں مزید رقم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے متاثرہ شخص سے یہ بھی جھوٹ بولا کہ بچے کو اڈوپشن کے لیے دینے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔ بالآخر خاتون نے دعویٰ کیا کہ بچہ فوت ہو گیا ہے اور انہیں اس کی آخری رسومات کے لیے رقم چاہیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کورٹ آف اپیل کو مزید بتایا گیا کہ اس بارے میں تقریباً ایک سال تک جھوٹ بول کر خاتون نے متاثرہ شخص سے 29 ہزار پاؤنڈ کے قریب رقم ہتھیائی۔

متاثرہ شخص تمام جمع پونجی اور کئی مرتبہ قرضے لینے کے بعد قرضے کے سنگین مسئلے میں مبتلا ہو گئے۔ جب بھی انہوں نے چیلسی رابرٹس سے ثبوت مانگا یا رقم دینے سے انکار کیا تو انہوں نے ان کی گرل فرینڈ یا خاندان کو دونوں کے تعلقات کے بارے میں بتانے کی دھمکی دی۔

خاتون نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ ان پر ریپ کا الزام لگا دیں گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہل کراؤن کورٹ نے خاتون کو ابتدائی طور پر چار ماہ قید کی جو سزا سنائی وہ بہت کم ہے۔ عدالت نے مدت میں اضافہ کرتے ہوئے خاتون کو دو برس قید اور دو سال کی معطل سزا سنائی ہے۔

سالیسیٹر جنرل مائیکل ایلس، جنہوں نے مقدمہ عدالت میں بھیجا تھا، نے کہا: ’رابرٹس کی فرضی کہانیوں اور بدنیتی کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے کے عمل نے متاثرہ شخص کو جذبانی ٹھیس اور مالی نقصان پہنچایا۔ اس لیے ان کی سزا میں اضافہ کرنا درست ہو گا تاکہ پتہ چلے انہوں نے متاثرہ شخص کو کس قدر نقصان پہنچایا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ