گل پانڑہ، زیک آفریدی کی آواز میں پشاور زلمے کے پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری

پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمے نے اپنی پختون شائقین کے لیے نئے ترانے کی ویڈیو جاری کی ہے

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے ایک دن قبل پشاور زلمی نے پشتو گلوکاروں گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کے پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کر دیا ہے۔

پشاور زلمی کا پشتو ترانہ ’زلمی د پیخور دی‘ میں پی ایس ایل تھری کی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہے جس میں علاقے کے ثقافتی رنگ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ ترانہ نوجوانوں کو کہتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہیں۔ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بھی مختلف انداز میں ناچتے گاتے دکھایا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے اس پشتو ترانے کو صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختونخوا اور زلمی کے شائقین کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ’انشاءاللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھا کر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔‘

 

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل